?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے موجودہ سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی شرائط سے دستبردار ہو جائے۔
ایک اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اگر خان خود مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہیں تو حکمران اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ ’غیر مشروط‘ مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔
ایک سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ(ن) اور پی ڈی ایم رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم کے ساتھ نرمی اختیار کریں اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر انہیں نہ چھیڑیں کیونکہ ایسا اقدام نقصان دہ ہوگا۔
عمران خان نے حال ہی میں حکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی لیکن ایک اور یوٹرن لینے پر حکومتی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کے بعد انہوں نے اپنی پیشکش واپس لے لی تھی۔
اختلافات میں خاتمے کے لیے پی ڈی ایم نے بھی پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوششوں میں سست روی لانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ عمران خان اور پرویز الٰہی دونوں ہی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنا نہیں چاہتے۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آئی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں کی گزشتہ 12 دنوں میں یہ دوسری ملاقات تھی۔
سابق صدر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کی قیادت خصوصاً آصف زرداری کا خیال ہے کہ عمران خان کبھی بھی اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے کیونکہ اس طرح کے اقدام سے وہ سیاسی منظر نامے میں ’غیر متعلقہ‘ ہو جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت نے لندن میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے بھی بات کی اور ان سے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے منصوبے کو پس پشت ڈال دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کی زیر قیادت وفاقی حکومت کو اپنی توانائیاں پنجاب حکومت کو ہٹانے کے بجائے معیشت کے استحکام پر مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا ڈیموکریٹس نیتن یاہو کے زوال کی تلاش میں ہیں؟
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:عدالتی نظام کے اختیارات میں اصلاحات کا متنازعہ منصوبہ مقبوضہ علاقوں
مارچ
صیہونی ریاست میں سیاسی تعطل جاری
?️ 29 مارچ 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مخلاف مقدمات کی سماعت اس دن ہوگی جس
مارچ
احساس پروگرام کی کامیابی پر عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح
مئی
شدید بارشیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب
جولائی
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں
اکتوبر
ترکی میں زلزلہ متاثرین کی تعداد 48 ہزار تک پہنچ چکی ہے:ترک صدر
?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے نے اعلان کیا کہ اس ملک میں
مارچ
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
سینیٹ میں اقلیتی رکن نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھادیا
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے
مارچ