اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ جون میں ڈبلیو فور سب میرین کیبل اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل میں فالٹ سامنے آیا تھا اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے جہاں 2023 میں اس کی صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا اور دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار رواں سال اگست سے سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ پی ٹی اے نے سب میرین کیبل میں خرابی کو قرار دیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن نےقائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سب میرین کیبل کی خرابی کو انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ایک مسئلہ ہوا، پاکستان میں کُل 7 سب میرین کیبل آتی ہیں، سب میرین کیبل میں تکنیکی خرابی ہے اور انٹرنیٹ میں مسئلے کی وجہ سے وی پی این کا استعمال بڑھا۔
مشہور خبریں۔
سلمان رشدی کے حملہ آور کی شناخت کا اعلان
اگست
صہیونی حکومت کو غزہ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورےکرنے پر مجبور کر یں گے: فلسطینی مزاحمتی تحریک
اگست
وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، خصوصی طیارے سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت
مئی
عرب ممالک کا چین کے ساتھ تجارت کو 400 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ
مارچ
کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ بھارتی قبضے سے آزادی ہے، مسرت عالم
اکتوبر
روس نے امریکی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے امریکا کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
مئی
مہنگائی کے مارے عوام متبادل غذائی اشیا کی تلاش میں مشکلات کا شکار
مارچ
ہم اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں: دمشق
جون