🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محسن لغاری نے راجن پور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 193 کے ضمنی انتخاب میں بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق محسن لغاری نے90 ہزار 392ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عمار اویس خان لغاری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی نے بالترتیب 55 ہزار 218 اور 20 ہزار 74ووٹ حاصل کیے۔
محسن لغاری کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ جیت حکومت اور اس کے سرپرستوں پر خوف طاری کرے گی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ میں عوام کا شکرگزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئےاس جذبے اور جنون سےتحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے!
عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف سرکاری مشینری، نیوٹرلز اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کے مابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، مینا لغاری، پی ٹی آئی کے کارکنان اور این اے 193 کے ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہےکہ اس سے پی ڈی ایم اور اس کے سرپرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا، چنانچہ سپریم کورٹ کےججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے!
این اے 193 کی نشست دسمبر 2022 میں پی ٹی آئی کے سردار جعفر خان لغاری کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ نتیجہ غیر متوقع نہیں تھا کیونکہ جعفر خان علاقے میں کافی مقبول تھے، جعفر خان کا اتنا اثر و رسوخ تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما، لغاری قبیلے کے سربراہ جمال خان لغاری اور ان کے بھائی اویس لغاری نے بھی انتخابی مہم کے دوران ان کی تصویر استعمال کی۔
جعفر خان کی موت کے بعد اپنے ’سیاسی جانشین‘ کا انتخاب کرتے وقت، ان کی بیوہ اور سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے اویس اور جمال کے فیصلے کے بائیکاٹ کے درمیان محسن لغاری کے سر پر روایتی پگڑی رکھ دی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں 3 لاکھ 79 ہزار 204 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے 2 لاکھ 6 ہزار 497 مرد اور ایک لاکھ 72 ہزار 709 خواتین ووٹرز ہیں، حلقہ میں 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے ۔
مشہور خبریں۔
افغانی طالبان کے الٹے دن
🗓️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ
اپریل
صدر مملکت سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات، اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
🗓️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم
اکتوبر
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،44 دہشت گرد گرفتار
🗓️ 3 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 44دہشتگردوں
جون
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
🗓️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
مصنوعی ذہانت میڈیکل میں کیا کمال کرنے والی ہے؟
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو
اکتوبر
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد حل عوامی مزاحمت ہے: حماس
🗓️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
فروری
بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت قائم
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی فوج کے کمانڈر جنرل واکر اوز زمان نے میڈیا
اگست
اقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا
🗓️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اقتصادی سروے
جون