?️
اسلام آباد: حکمران جماعت تحریک انصاف سے سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے کے لیے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ ممبران نے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں سے متعلق اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری، ثانیہ نشتر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے نام سفارشات میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بورڈ نے سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ کے لیے بابر اعوان، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور نیلوفر بختیار کے نام بھی وزیراعظم کو دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کو خیبرپختونخوا سے دوبارہ سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور اتحادی جماعت (ق) لیگ سے کامل علی آغا کا نام بھی سفارشات میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم آئندہ کچھ روز میں دیں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن
جون
موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم
دسمبر
صہیونیوں نے مقبوضہ فلسطین سے واپسی کا سفر کیوں سوچا؟
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: جب بھی مقبوضہ فلسطین سے یورپ کی طرف ریورس مائیگریشن
فروری
انگلینڈ کے ایک چرچ سے ایک سو بچوں کی لاشیں ملنے کا انکشاف
?️ 14 ستمبر 2022ویلز کے ایک چرچ میں کھدائی کے نتیجے میں سو سے زائد
ستمبر
محمد بن سلمان کا کینیڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیالات
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن
دسمبر
حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کو سکیورٹی اور اقتصادی شکست کا سامنا : عبرانی اخبار
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے زور دے کر کہا ہے
فروری
فٹ بال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کا دستہ قطر روانہ
?️ 10 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022
اکتوبر
رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے
?️ 24 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک
مارچ