پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ رانا ثناءاللّٰہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کرنا چاہتے ہیں، جس کی قانون میں اجازت نہیں، پی ٹی آئی کی تحریک کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی غیر قانونی سرگرمی میں مصروف ہیں، یہ سفر غیرقانونی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں، سندھ حکومت وہاں پہیہ جام ہڑتال کی کوئی اجازت نہیں دے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اگر کوئی ایسی ویسی حرکتیں کریں گے تو پھر کل خود روئیں گے کہ ایف آئی آرز ہوگئیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ویلکم کیا گیا تھا، ان سے پنجاب آنے والوں کے نام لیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی آکر دھینگا مشتی کی اور تماشا لگایا، اگر ویلکم نہ کرتے تو اسمبلی چیمبر کیوں کھولا جاتا اور ان کو اجازت کیوں دی جاتی۔

مشہور خبریں۔

سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع

?️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا

پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے

?️ 5 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر

لاوروف: ہم اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا

حیفا کی آئل ریفائنری پر ایرانی میزائلوں کے حملوں کے نقصانات کی سرکاری دستاویز منظر عام پر

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:ایک نئی صیہونی سرکاری دستاویز نے مقبوضہ علاقوں میں حیفا کی

مغربی پابندیوں کے سیلاب نے روسی معیشت کو مفلوج کیوں نہیں کیا؟

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:اگرچہ روس مخالف پابندیوں نے ماسکو کی معیشت کو 2.1% کم

عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب ہیں :صدر مملکت

?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان میاں

انڈونیشیا میں آزادی کی پہلی سالگرہ

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: ملک کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا

تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات 

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے