پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ رانا ثناءاللّٰہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ 8 فروری کو پہیہ جام ہڑتال کرنا چاہتے ہیں، جس کی قانون میں اجازت نہیں، پی ٹی آئی کی تحریک کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی غیر قانونی سرگرمی میں مصروف ہیں، یہ سفر غیرقانونی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی میں پی ٹی آئی کی سرگرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں، سندھ حکومت وہاں پہیہ جام ہڑتال کی کوئی اجازت نہیں دے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اگر کوئی ایسی ویسی حرکتیں کریں گے تو پھر کل خود روئیں گے کہ ایف آئی آرز ہوگئیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پنجاب میں بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ویلکم کیا گیا تھا، ان سے پنجاب آنے والوں کے نام لیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے پنجاب اسمبلی آکر دھینگا مشتی کی اور تماشا لگایا، اگر ویلکم نہ کرتے تو اسمبلی چیمبر کیوں کھولا جاتا اور ان کو اجازت کیوں دی جاتی۔

مشہور خبریں۔

ریورپی یونین کا سیاسی و اقتصادی وزن عالمی سطح پر کم ہو رہا ہے : روس

?️ 28 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی نائب وزیر خارجہ الیکسندر گروشکو نے کہا ہے کہ

محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری

?️ 20 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ

باکو اور ماسکو کا اسٹریٹجک اتحاد کو مضبوط کرنے اور راہداریوں کی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم 

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: ماسکو اور باکو کے درمیان تعلقات نیک ہمسایگی، دوستی اور باہمی

ڈنمارک جنگ میں یوکرین کا لاجسٹک اڈہ بن گیا ہے: روسی سفیر

?️ 1 نومبر 2026سچ خبریں: ڈنمارک میں روس کے سفیر ولادیمیر باربن نے انکشاف کیا

غزہ پر شدید صیہونی فضائی حملے، چند گھنٹوں میں 29 فلسطینی شہید

?️ 31 جنوری 2026سچ خبریں:غزہ پر صیہونی فضائی حملوں میں شدت آ گئی، چند گھنٹوں

یورپ میں گیس کی قیمت دسمبر ۲۰۲۲ء کے بعد بلند ترین سطح پر

?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں:خطے میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی

کشمیر پر بھی خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر ہے۔ مشعال ملک

?️ 26 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے

ایران جنگ کے معاملے پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ کے مواخذے کی تحریک، ٹرمپ انتظامیہ کو نیا سیاسی چیلنج

?️ 10 نومبر 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں اور کانگریس کی اجازت کے بغیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے