پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ، حکومت عمران خان کو کہیں اور بھی منتقل کر سکتی ہے.رانا ثنااللہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے معاملات پرمکمل ڈیڈ لاک ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا اشارہ دے دیا ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کو معلوم ہے ملاقات کیوں بند ہے اور یہ بھی جانتے ہیں ملاقات کیسے ہو سکتی ہے، عظمی خانم کو ملاقات سے پہلے کہا گیا تھا پیغام رسانی کا کام نہ کریں تاکہ باقی بھی ملاقات کر سکیں گے، عظمی خانم کی عمران خان اور بشری بی بی سے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی.
انہوں نے دعوی کیا کہ عظمی خانم سے ملاقات میں عمران خان نے ان کا حال تک نہ پوچھا اور اپنا پیغام شروع کیا وہ عمران خان کا پورا پیغام پہنچاتیں تو شائد اور زیادہ آگ لگتی، ان کو جتنا یاد رہا انہوں نے 60 فیصد تک پیغام جیل کے باہر پہنچایا. وزیر اعظم کے مشیر نے جیل کے اندر کی معلومات اور عمران خان کی گفتگو کے حوالے سے سوال کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ان کے ذرائع ہیں جہاں سے پتہ چل جاتا ہے‘سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ اور دیگر حکومتی شخصیات کی جانب سے جیل میں ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کی تفصیلات معلوم ہونے کے دعوﺅں سے عمران خان اور تحریک انصاف کے موقف کو تقویت مل رہی ہے کہ جیل کے اندر جاسوسی کے آلات نصب ہیں اور سابق وزیراعظم کی نقل وحرکت اور گفتگو کو مانیٹرکیا جارہا ہے.
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ روز اڈیالہ روڈ پر تماشا لگاتے ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور بھی منتقل کر سکتی ہے، فی الحال انہیں منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن غور جاری ہے، اگر فیصلہ ہوا تو صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات بھی ہوں گے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں یہ دیکھنے کیلئے تجویز پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی تھی، میں نے کہا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ان کا ناشتا، لنچ اور ڈنر ان کی مرضی سے بنتا ہے، ان کا کھانا باقاعدہ چیک ہوتا ہے اور پھر وہ کھاتے ہیں، انہیں ورزش، اخبار اور دیگر سہولتیں میسر ہیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹ کی کارروائی ریکارڈ ہوتی ہے میرا موقف اس میں موجود ہے، فائیو اسٹار سہولیات کی بات میں نے تو کبھی نہیں کی، عدالتی احکامات اور جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو تمام سہولیات مل رہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی بات یکطرفہ ہی رہی دوسری طرف سے کوئی ردعمل نہیں تھا، آج بھی دونوں طرف سے مذاکرات کے معاملات پر ڈیڈ لاک ہے. 

مشہور خبریں۔

برطانیہ کے وزیراعظم کی جانب سے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: ٹائمز کے مطابق، برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر اس ہفتے ایک

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس

سرحدی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد طورخم بارڈر بند

?️ 7 ستمبر 2023خیبر پختونخوا:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کے مقام

ہمارا ملک امریکی سامراج کے نشانے پر ہے: ونزویلا کے وزیر خارجہ

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ونزویلا کے وزیر خارجہ ایوان پینٹو نے ملک پر حملوں کے

مراکش کے نمائندے نے ملک کو تقسیم کرنے کی سامراجی سازش سے خبردار کیا

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   مراکش کی پارلیمنٹ کے رکن نبیلہ منیب نے ملک کو

اسرائیل جانے والے جہاز ڈبو دیے جائیں گے: انصار اللہ کا انتباہ

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے اطلاعاتی شعبے کے نائب

ڈرائیونگ لائسنس جلد بنوالیں، یکم جنوری سے فیس میں اضافہ کردیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

?️ 24 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ

سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے

?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے