?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے معاملات پرمکمل ڈیڈ لاک ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا اشارہ دے دیا ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کو معلوم ہے ملاقات کیوں بند ہے اور یہ بھی جانتے ہیں ملاقات کیسے ہو سکتی ہے، عظمی خانم کو ملاقات سے پہلے کہا گیا تھا پیغام رسانی کا کام نہ کریں تاکہ باقی بھی ملاقات کر سکیں گے، عظمی خانم کی عمران خان اور بشری بی بی سے گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی.
انہوں نے دعوی کیا کہ عظمی خانم سے ملاقات میں عمران خان نے ان کا حال تک نہ پوچھا اور اپنا پیغام شروع کیا وہ عمران خان کا پورا پیغام پہنچاتیں تو شائد اور زیادہ آگ لگتی، ان کو جتنا یاد رہا انہوں نے 60 فیصد تک پیغام جیل کے باہر پہنچایا. وزیر اعظم کے مشیر نے جیل کے اندر کی معلومات اور عمران خان کی گفتگو کے حوالے سے سوال کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ان کے ذرائع ہیں جہاں سے پتہ چل جاتا ہے‘سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ اور دیگر حکومتی شخصیات کی جانب سے جیل میں ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کی تفصیلات معلوم ہونے کے دعوﺅں سے عمران خان اور تحریک انصاف کے موقف کو تقویت مل رہی ہے کہ جیل کے اندر جاسوسی کے آلات نصب ہیں اور سابق وزیراعظم کی نقل وحرکت اور گفتگو کو مانیٹرکیا جارہا ہے.
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ روز اڈیالہ روڈ پر تماشا لگاتے ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت بانی پی ٹی آئی کو کہیں اور بھی منتقل کر سکتی ہے، فی الحال انہیں منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن غور جاری ہے، اگر فیصلہ ہوا تو صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات بھی ہوں گے . ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کیا سہولیات دی جا رہی ہیں یہ دیکھنے کیلئے تجویز پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی تھی، میں نے کہا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ان کا ناشتا، لنچ اور ڈنر ان کی مرضی سے بنتا ہے، ان کا کھانا باقاعدہ چیک ہوتا ہے اور پھر وہ کھاتے ہیں، انہیں ورزش، اخبار اور دیگر سہولتیں میسر ہیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹ کی کارروائی ریکارڈ ہوتی ہے میرا موقف اس میں موجود ہے، فائیو اسٹار سہولیات کی بات میں نے تو کبھی نہیں کی، عدالتی احکامات اور جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو تمام سہولیات مل رہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی بات یکطرفہ ہی رہی دوسری طرف سے کوئی ردعمل نہیں تھا، آج بھی دونوں طرف سے مذاکرات کے معاملات پر ڈیڈ لاک ہے.

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
حماس کی تباہی کے بغیر عرب ممالک کے ساتھ صلح ناممکن: نیتن یاہو
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا کہ
نومبر
غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان
?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا
دسمبر
لاہور بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور
جولائی
سعودی اتحاد کی یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صوبہ مأرب کی انسانی حقوق کی اعلیٰ کونسل نے یمنی پناہ
مارچ
افراد کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کر لیا گیا
?️ 11 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان
فروری
غزہ جنگ کے بجٹ کی تفصیلات
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے منگل کی
نومبر
بائیڈن نے پیوٹن کو امریکہ کا مذاق اڑانے کا موقع دیا: ٹرمپ
?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام اس ملک
ستمبر
ایک اور ترک افسر شمالی عراق میں ہلاک
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ لیفٹیننٹ
اپریل