?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے استعفی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کرنے کی تصدیق کردی۔
جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھی، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنااستعفیٰ جمع کروادیا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر صوبائی امور پر توجہ دیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ڈان سے گفتگو میں اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا تھاکہ خان صاحب نے یہ پیغام اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے گزشتہ ملاقات میں پہنچایا اور اعلان کیا کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب خان پی اے سی کے چیئرمین ہوں گے، بعد ازاں اڈیالہ جیل سے باہر آ کر علیمہ خان نے یہ پیغام سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر جنید اکبر نے استعفیٰ دینے کے لیے دو دن کا وقت مانگا تھا تاہم بعد میں عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ مستعفی ہونے پر آمادہ ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب علیمہ خان نے اپنے بھائی سے ملاقات کی، تو خان صاحب کی طرف سے پہلا حکم یہی تھا کہ جنید اکبر کو ہدایت دی جائے کہ وہ استعفیٰ دیں اور صوبے پر توجہ دیں، دوسرا حکم یہ تھا کہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا جائے۔
تاہم، جنید اکبر، جنہوں نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ عمران خان کے ایک اشارے پر بھی استعفیٰ دے دیں گے، نے یہ موقف اپنایا کہ وہ صرف عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی مستعفی ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ علیمہ خان نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، اور ان کے ذریعے خان صاحب کے جو پیغامات پہنچائے گئے، وہ کبھی غلط ثابت نہیں ہوئے۔
جب ان سے استعفیٰ لینے کی وجہ پوچھی گئی تو ذرائع کا کہنا تھا کہ جنید اکبر نے خیبر پختونخوا پر توجہ دینا چھوڑ دی تھی حالانکہ وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر بھی ہیں، وہ پارٹی کے صوبائی ونگز کے اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس یا اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں بلانے لگے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو اس بات کا علم تھا، اسی لیے انہوں نے انہیں پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر واپس صوبے میں کام پر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا بھر میں ’پاکستان زندہ باد‘ ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، ریلیاں پورے خیبر پختونخوا میں ہوئیں، لیکن جنید اکبر کے آبائی علاقے بٹ خیلہ سے ایک بھی ریلی نہیں نکالی گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال جنوری میں جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے، اسی مہینے عمران خان نے انہیں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کیا تھا اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اس عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
عام انتخابات کے بعد چیئرمین پی اے سی کے لیے امیدوار کے تعین کے معاملے پر پی ٹی آئی نے کئی یوٹرن لیے، ابتدائی طور پر شیر افضل مروت کو نامزد کیا گیا، بعد ازاں شیخ وقاص اکرم اور عمر ایوب کے نام سامنے آئے، لیکن آخرکار جنید اکبر کا نام فائنل کر لیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یک قطبی ترتیب کا زوال؛ دنیا کے نئے قوانین کون قائم کرے گا؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور مغرب اب صرف قانون ساز نہیں رہے ہیں۔ بلکہ،
اپریل
ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عمان میں اسرائیلی وزیر
اپریل
اوباما کی ٹرمپ کے خلاف پشت پردہ کارروائیاں: سی این این
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این نے راپورٹ دیا ہے
نومبر
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
صیہونی حکومت کا مسجد الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مذموم منصوبہ
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور
جون
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون
امریکہ نے یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بدھ کی شب اطلاع دی ہے
اپریل
امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے: ایران
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکام نے ایران کے
جنوری