?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔
جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور، علی محمد خان، زرتاج گل، فرخ حبیب اور عون عباس بپی شامل ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے 9 رہنما ان لوگوں میں شامل ہیں جو اب بھی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی سے سے راستے جدی نہیں کیے۔
اس فہرست میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے سابق اراکین فواد چوہدری، شیریں مزاری اور علی زیدی کے نام شامل نہیں جو پارٹی کو الوداع کہہ چکے ہیں، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کے پاس سفارتی پاسپورٹ موجود تھے یا نہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے منظور شدہ سفارتی پاسپورٹ پاکستان میں پاسپورٹ اور ویزا مینوئل 2006 کے پارٹ ون کے پیرا 45 کے مطابق ریاست کے معززین، سفارت کاروں اور دیگر خصوصی شخصیات کو جاری کیے جاتے ہیں۔
یہ سفارتی پاسپورٹ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اجازت کے تحت اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ہیڈ کوارٹر کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔
سفارتی پاسپورٹ کے حقدار شہریوں میں ملک کے صدر، وزیراعظم، سینیٹ چیئرپرسن، قومی اسمبلی کے اسپیکر، چیف جسٹس آف پاکستان، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور اٹارنی جنرل پاکستان شامل ہیں۔
علاوہ ازیں ان میں سابق صدور اور وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ سابق وزرائے اعظم، سینیٹ کے چیئرپرسنز اور قومی اسمبلی کے اسپیکرز کی شریک حیات اور زیر کفالت بچے، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، وزارت خارجہ سیکرٹریز اور وفاقی حکومت کے تمام اراکین شامل ہیں جو وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ رکھتے ہوں۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرپرسن اور آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان کے پاس عہدوں پر برقرار رہنے تک سفارتی پاسپورٹ ہوتے ہیں۔
وزیراعظم خصوصی معاملات میں سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کی اجازت دے سکتے ہیں، صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کے علاوہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے دیگر تمام افراد کو اپنے متعلقہ عہدوں سے فارغ ہونے کے بعد 30 روز کے اندر پاسپورٹ سرنڈر کرنے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
طوفان کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز
?️ 15 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ
مئی
سابق آرمی چیف کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، سپریم کورٹ
?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
فروری
نئے صدر کا انتخاب: پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک کے
مارچ
پائلٹوں اور افسروں کے بعد صیہونی ڈاکٹر بھی اسرائیلی ہڑتالوں میں شامل
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، عبرانی اخبار Haaretz نے لکھا کہ ڈاکٹروں
اگست
ہم ہر قسم کے جنگجوؤں کے ساتھ اپنا دفاع کریں گے: چین
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: چینی فضائیہ کے ترجمان نے اتوار کی شب کہا
جولائی
پارٹی کو تجویز دی ہے حکومت میں شامل ہوں یا عوام میں جائیں، یوسف رضا گیلانی
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ
جولائی
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے: حریت کانفرنس
?️ 19 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
ایران کے خلاف تل ابیب کا نیا اور عجیب و غریب نفسیاتی آپریشن
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: پہلی بار اسرائیلی حکومت کے فوجی نگران نے ایک عبرانی
اپریل