پی ٹی آئی کے 4 سال ملک کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کہ پی ٹی آئی کے 4 سال ملک کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے ، ایک سال میں مہنگائی 24 سے 4 فیصد تک آگئی، گندم سپورٹ پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا کسان دوست منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 سال ملک کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، اس اناڑی نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، آج پاکستان کا انجر پنجر ہلا کر اناڑی اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے، اگر اس جاہل اناڑی کو ملک پر مسلط نہ کیا جاتا تو پاکستان کی معیشت دنیا کی بہترین معیشت ہوتی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس اناڑی سے جلد جان چھوٹ گئی، اگر چند سال وہ حکومت رہ جاتی تو خدانخواستہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہو جاتی،اناڑی تین سال بعد بھی کہتا تھا کہ ابھی ہم سیکھ رہے ہیں،پاکستان کوئی بچوں کا کھلونا ہے جس سے کھیل کر تم سیکھ رہے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے، ایٹمی طاقت کے ساتھ سیکھنے کے تجربے نہیں کیے جا سکتے، 2018 میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی پر اس نے پانی پھیر دیا، اس نے عثمان بزدار جیسا نالائق وزیراعلیٰ دے کر پنجاب تباہ کر دیا۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری، ترکی نے صرف مذمتی بیان پر اکتفا کرلیا

?️ 12 مئی 2021استنبول (سچ خبریں) اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید وحشیانہ بمباری

فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر

سعودی عرب کے نزدیک مفرور یمنی صدر کی حیثیت

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں یمن کے مستعفی و

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم

?️ 14 مئی 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے

حکومت کا آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں ایک ہزار 500 ارب روپے کی بچت کا دعویٰ

?️ 25 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے

غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:    غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقے کے خلاف صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے