?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں اینکر پرسن نادر گرامانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
محمد علی درانی سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھا جاتا ہے۔
سینئر سیاستدان ان دنوں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔
ان ملاقاتوں کے حوالے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری ملاقاتوں کا ایجنڈا وہی ہے جو عوام کی خواہش ہے، میں اس وقت جہاں بھی جاتا ہوں، وہاں عوام کی پریشانی دیکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خواہش دیکھتا ہوں تو پتا چلتا ہے کہ عوام یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ٹکراؤ کی کیفیت کم ہو اور عوام سمجھتے ہیں کہ ان کی مشکلات میں کمی بھی اس ٹکراؤ کی کیفیت میں کمی سے ہی ہوگی۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں میں نے جتنی بھی ملاقاتیں کی ہیں، یہ ملاقاتیں صدر مملکت، پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہوئی ہیں، تو ان ملاقاتوں کے دوران اس چیز کا احساس ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ٹکراؤ بلکل نہیں چاہتی، وہ مصالحت چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت سوچ موجود ہے جس کے نتیجے میں مجھے امید ہے وہ راستے نکلیں گے جو ملک کو اس وقت درپیش مسائل سے نکالیں گے۔
محمد علی درانی نے کہا کہ وہ رہنما کہتے ہیں ہم تو وہ لوگ ہیں جو سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہیں لیکن جن لوگوں کی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہوئی ان کے مطابق عمران خانہر ایک سے ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر ایشو پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں چاہیں گے کہ کسی کو لکیر مار کر باہر نکال دیا جائے، عمران خان یہ بھی نہیں چاہیں گے کہ کو مائنس ون کیا جائے، یہ ظاہر ہے کوئی بھی جماعت ایسا نہیں چاہے گی۔
محمد علی درانی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں نے جو مجھے بتایا ہے، اسے مجھے ان کا ذہن یہی لگا ہے کہ وہ یہ سب چاہتے ہیں، عمران خان ایسے مفاہمت چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک اور جمہوریت آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت یہ سمجھتی ہے کہ ٹکراؤ والے جو لوگ تھے وہ تو چلے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھی مصاحلت اور مفاہمت کرتے نظر آتے رہے ہیں، 2021 میں جب عمران خان وزیر اعظم تھے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ان کی حکومت کے خلاف متحرک نظر آ رہے تھے اس وقت بھی محمد علی درانی افہام و تفہیم کی ضرورت پر زور دیتے دکھائی دیے تھے۔
اس وقت بھی انہوں نے اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹکراؤ سے بچانے کے لیے نئے راستے اور تدابیر سوچنی چاہئیں اور استعفے سمیت دیگر امور پر ٹریک ٹو مذاکرات کا موقف رکھا تھا’۔
رہنما فنکشنل لیگ نے کہا تھا کہ مستقبل کے راستے مذاکرات سے ہی نکلیں گے اور گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے سے پہلے ایجنڈا سیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں محمد علی درانی نے کہا تھا کہ یہ مذاکرات ریاست کی سطح پر ہونے چاہیے اور زندگی کے ہر شبعے سے تعلق رکھنے والے چاہتے ہیں کہ راستہ نکلے اور مشکلات کم ہوسکیں۔
اس سے قبل 2020 میں محمد علی درانی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اس وقت کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی اور انہیں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دینے کے فیصلے سے باز رہنے کی اپیل کی تھی۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہا تھا کہ ’پاکستان کے اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک ’ٹریک 2‘ ڈائیلاگ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس (ڈائیلاگ) کی خوبصورتی یہ ہے کہ اسے (عوام کے سامنے) نہیں لایا جائے گا بلکہ اس کے نتائج سامنے آئیں گے، موجودہ صورتحال کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس ڈائیلاگ کا آغاز ہو۔
مشہور خبریں۔
عائزہ خان کا کرینہ کپور سے متاثر ہوکر اداکاری میں آنے کا انکشاف
?️ 22 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے انکشاف کیا
ستمبر
عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی: اسد عمر
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
جنوری
خطے میں امن کے لئے بین الاقومی کانفرنس 17 مارچ سے ہوگی
?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں خطے میں قیام امن سیکیورٹی چیلنجز
مارچ
وزیراعظم اور چینی صدر کا ترقیاتی کاموں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
?️ 6 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) چینی صدر نے پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی اور
فروری
پی ٹی آئی کا اختر مینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سربراہ
ستمبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد انتقال کر گئے
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا کی چوتھی لہر میں کورونا کے وار جاری ہیں،
اگست
ہماری سکیورٹی فورسز کو فوٹوشاپ بھی ٹھیک سے نہیں آتا: سعودی حزب اختلاف
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:سعودی سکیورٹی فورسز کے ٹویٹر کے سرکاری صفحے پر سعودی سکیورٹی
فروری
بیروت کے حالیہ فتنوں میں سعودی عرب کے نقش پا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے ولید جنبلاط کو سعودی عرب کی طرف سے
اکتوبر