پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ طلال چودھری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے بیان میں رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال کا معاملہ نہ سیاسی ہے اور نہ ہی اظہار رائے کی آزادی بلکہ یہ برطانیہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سر زمین پر موجود لوگ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے کسی دوسری خودمختار ریاست کے افراد کو بغاوت اور تشدد پر اکسایا جائے۔

طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے برطانیہ اس معاملے پر کارروائی کرے گا، وزیر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں آرمی چیف کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ برطانیہ ایسے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرانس جینڈر بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے، وفاقی شرعی عدالت

?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر پرسن (حقوق کا

جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، مریم نواز

?️ 5 جون 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم

پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟

?️ 22 جون 2024سچ خبریں: فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا

امریکہ کے خلاف یمن کی کاروائی جاری

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکن ولسن سینٹر نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اس

قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج

?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے

پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے قبل عمران خان سے مشاورت

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی

جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور

امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے روس کے حمایتی ممالک پر نئی سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے