?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے جاری ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کے بیان کے مطابق کے پی میں اے پی سی موجودہ حکومت کے خاتمے کیلئے بلائی جا رہی ہے، ہم کسی ایسی سازش کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، 5 اگست کو دس دن رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی دلچسپی نہیں، اس لئے کوئی میٹنگ بھی اب تک نہیں بلائی، مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن چھت پر چڑھ کر پی ٹی آئی کو آوازیں نہیں دیں گے، 26ویں ترمیم کے بعد جو ترمیم جب بھی آئے گی وہ 27ویں ہو گی لیکن اس وقت حکومت ایسی کسی ترمیم پر کام نہیں کر رہی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ 9 مئی کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے جرم تھے تو مجرموں کو سزائیں بھی ملنی چاہییں، محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بلا وجہ بیان بازی اور تشہیر ان کا شیوہ نہیں، وقت آنے پر متحرک سیاسی کردار بھی ادا کریں گے۔
مشہور خبریں۔
صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید نے
جون
ہیگ میں صہیونی جنگی جرائم کا معاملہ زیر غور؛صیہونی حکام تشویش میں مبتلا
?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے ہیگ ٹریبونل میں صہیونی جنگی جرائم کی
مارچ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم
مئی
بھارت میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے
?️ 2 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ
مئی
ملک شدید ابہام کا شکار ہے جسے دور کرنے کیلئے انتخابات آگے کردیے جائیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتخابات ملتوی
جنوری
سری لنکا میں امریکی سرمایہ کاری کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل فنانشل ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ
نومبر
نیویارک کے میئر پر ترکی سے رشوت لینے کا باقاعدہ الزام عائد
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے میئر کو ترکی
ستمبر
سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو نظر انداز
فروری