?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک برباد ہو جائے گا ، بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا، جے یوآئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی کی غیر متوقع شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان ذاتی اختلافات پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں۔
اگر JUI جیسی شدت پسند جماعتیں PTI کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے ، PTI کی لیڈرشپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں اس وقت اگر PTI کمزور ہوئ تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے معنی خیز پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کےہاتھ لگ جائیگا، جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل نہیں ہوسکتی۔
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے قرضوں کی ادائیگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.27 ارب ڈالر ہے، آئندہ مالی سال 2023 میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.5 ارب ڈالر ہوگی، پی ٹی آئی کے 5 سال دور حکومت میں مجموعی قرض ادائیگیاں 55 ارب ڈالر ہوں گی۔مسلم لیگ ن نے 5 سالہ حکومت میں 27 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے کےپی بلدیاتی الیکشن کے پہلےمرحلے میں غلطیاں کیں اور ان غلطیوں کی قیمت بھی ادا کی۔


مشہور خبریں۔
بیویوں کے بارے میں پوچھنے پر اسد عمر کیوں ناراض ہوئے
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن
جولائی
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال
دسمبر
آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی جماعتوں میں جاری لفظی جنگ
?️ 20 جولائی 2021(سچ خبریں) 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سجنے کو
جولائی
صہیونیوں کی غزہ کی پٹی کی جنگ میں بڑی ناکامی
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: ریخمین یونیورسٹی کے فریڈم اینڈ ریسپانسیبلٹی تھنک ٹینک کے
فروری
کورونا اور ویکسین سے متعلق افواہیں پھیلانے پر فیس بک کی جانب سے پابندی عائد
?️ 20 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک انتظامیہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کورونا
اگست
وزیر خزانہ نے پاکستان کو کئی دیگر ممالک سے سستا قرار دے دیا
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں ایک طرف مہنگائی کا زور و شور
فروری
برطانوی قدامت پسندوں کے گھات میں پڑنے کا خطرہ
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: نئے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر، برطانوی کنزرویٹو پارٹی ہر
جون
’اصل اور نقل کی پہچان مشکل‘ گوگل کا جدید امیج جنریشن ماڈل نینو بنانا پرو متعارف
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: جی پی ٹی امیج، گروک اور نینو بنانا کے نقشِ
دسمبر