پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک کے پرامن احتجاج کی تیاریوں کے پیشِ نظر پنجاب کے اضلاع میں احتجاج کی منسوخی کا اعلان بھی کردیا۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطورِ خاص ظلم کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی، صحت اور سلامتی کو جان بوجھ کر سنگین خطرات سے دوچار کرنے کے لیے ان کے تمام بنیادی و انسانی حقوق سلب کرلے گئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے بھی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پندرہ اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کرے گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں بات چیت کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پارٹی کے احتجاج میں حصہ لیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے احتجاج کے اعلان سے کوئی حیرت نہیں ہوئی۔

پروگرام ’ان فوکس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کے چہرے پر کالک ملنے کا کام کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ ایسے نازک مرحلے پر اسلام آباد پر ایک اور چڑھائی نا صرف قابل قبول ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف یا تو کسی کے اشارے پر عمل کر رہی ہے یا کھلم کھلا ملکی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سلامتی کی صورتحال پرمکمل توجہ مرکوز ہے، شرپسند عناصر کو کسی قسم کارخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ رکن ملکوں کے سربراہان اور مندوبین کابھرپورخیرمقدم کریں گے، یقین ہے کہ ہمارے مہمان پاکستان کامثبت تشخص ساتھ لے کر جائیں گے، سازشی ذہنیت رکھنے والے عناصر گھر بیٹھ کر سکون کریں، ایس سی او سربراہ اجلاس کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس علاقائی تعاون وترقی کیلئے بھی اہمیت کا حامل ہے، انشا اللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرتارہے گا، چینی وزیراعظم کےدورے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوں گے، ایس سی او اجلاس معاشی لحاظ سے بہت اہم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے احتجاج کی کال ایسے وقت میں دی ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس ہو رہی ہے، اس اجلاس میں متعدد ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم شریک ہو رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی اور صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:کراچی میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس میں متعدد ایرانی اور

بلجیم میں شدید جنگلاتی آگ جرمنی کی سرحد کے قریب پہنچ گئی، انخلا کا حکم

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:بلجیم میں جنگلات کی شدید آگ خطرناک حد تک پھیل کر

اسرائیل مستقل جنگ بندی قبول کیوں نہیں کر رہا ہے؟

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اطالیہ سے واپسی پر صحافیوں

غزہ جنگ کے حوالے سے پاکستانی عوام امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟؛ احسن اقبال کی زبانی

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی عوام غزہ میں جنگ

انتقامی آپریشن کی تفصیلات کے بارے میں قدس بٹالینز کا بیان

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین نے

بحرین میں امریکہ کی ڈیجیٹل آنکھ کیسے نکلی؟

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں:بحرین میں امریکی مصنوعی ذہانت کے مرکز اور بٹلکو ڈیٹا سینٹرز

قطر کے سابق وزیر اعظم کی عرب ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:حماد بن جاسم الثانی نے بلومبرگ نیٹ ورک کے ساتھ بات

ونزوئلا کی سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے صیہونی اقدام کی مخالفت

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں:ونزوئلا نے صیہونیوں کے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اقدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے