?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی سیکریٹری داخلہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف توہین عدالت کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے درخواست دیے بغیر ڈی چوک پر احتجاج کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج پر تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ کیپٹن (ر) خرم علی آغا نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرا دیا۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایت کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو شامل کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے بارہا رابطہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ احتجاج کے لیے نئے قانون کے تحت درخواست دیں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ان رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کو مخصوص جگہ کے حوالے سے کہا گیا، پھر بھی انہوں نے ڈی چوک پر احتجاج جاری رکھا، سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ میں بطور سول سرونٹ، عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، انتظامیہ نے شہریوں کی مشکلات کم سے کم کرنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوران سماعت ڈائریکٹر محکمہ قانون، ڈی ایس پی لیگل اسٹیٹ کونسل اور دیگر پیش ہوئے، چیف کمشنر آفس اور آئی جی اسلام آباد آفس کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کرائی گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھا، تاہم اس احتجاج کے لیے وفاقی حکومت یا اسلام آباد کی انتظامیہ سے اجازت حاصل نہیں کی تھی۔ تاجروں نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا تھا، اس پر عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے رابطہ کرکے انہیں بتائیں کہ اجازت کے بغیر اسلام آباد میں احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکام کے باوجود پی ٹی آئی نے ڈی چوک تک احتجاجی مارچ کیا، اس پر تاجروں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بدھ کو سماعت کے دوران ایک موقع پر سیکریٹری داخلہ نے تفصیلی رپورٹس جمع کروانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ رپورٹس میں ایسا کیا ہے جو آپ وقت مانگ رہے ہیں؟ ہمارا بڑا سادہ سا حکم تھا کہ آپ امن و امان کو بحال رکھیں، مظاہرین اور شہریوں کے حقوق متاثر نہ ہوں۔
عدالت نے ریاستی وکیل کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
شرمناک عرب اور بین الاقوامی خاموشی کے درمیان غزہ کا انسانی المیہ
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی
مارچ
فواد چوهدری کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی کے
ستمبر
امریکی صحافی جلد ہی سعودی عرب پر جاسوسی کا مقدمہ کرے گا دائر
?️ 28 اکتوبر 2021سچ خبریں: بیروت میں نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ دو
اکتوبر
ٹیکس شرط ختم ہونے کے بعد بینکنگ سیکٹر دوبارہ پرانی پالیسی پر گامزن، اے ڈی آر 38 فیصد پر آگیا.
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس کی شرط ختم ہوتے ہی بینکوں نے
جولائی
پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے
?️ 22 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں
اپریل
لاپتا شہری حسیب حمزہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شہری حسیب حمزہ
ستمبر
سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا
?️ 2 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے
مارچ
عمران خان کی بہنوں کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی کی عدالت نے
اکتوبر