?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیمیں سوشل میڈیا کا استعمال کر رہی ہیں، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، کچھ عناصر ملکی سلامتی کے درپے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پراداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، ملکی خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو خاص بیانیے کیلئے استعمال کرتی ہے۔
وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک ایک ٹویٹ کے پیسے وصول کرکے ٹرینڈ بنائے جاتے ہیں، آزادی اظہاررائے کی بھی کچھ حدود ہیں، چند کمپنیوں کو ٹرینڈ اور ہیش ٹیگز کی بولیاں لگا کربیچے جاتے ہیں۔ طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اکاؤنٹس ٹرینڈ بنانے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں، زیادہ اکاؤنٹس نارتھ امریکا،یورپ،جنوبی ایشیاء سے آپریٹ ہورہےہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہی اکاؤنٹس ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور اسرائیل کےحق میں ٹرینڈز بناتے ہیں، ہمارے پاس بہت ساری معلومات آچکی ہے، ہم نے تمام شواہدجمع کر لیے ہیں، بیرون ملک سے فنڈنگ ٹرانسفر کی جاتی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ بیرون ممالک کی کمپنیوں کے جعلی اکاؤنٹس زیادہ ہیں، اِن کو خبردار کرتے ہیں بازنہ آئے تو سخت ایکشن ہوگا۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے کی دوسری پرواز کابل پہنچ گئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد کابل
اگست
احمد علی اکبر کو شادی کی مبارک باد دینے پر یمنیٰ زیدی کو طعنے
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) ساتھی اداکار احمد علی اکبر کو ان کی شادی
فروری
سلامتی کونسل فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے فوری مداخلت کرے: عرب لیگ
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
مئی
پاکستانی ڈپٹی اسپیکر کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم
فروری
فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے اچھی خبریں لا رہے ہیں۔ فیصل واوڈا
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ
اگست
سنٹکام کا 116 تجارتی جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ
?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر
مئی
بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے، حریت کانفرنس
?️ 30 نومبر 2024سری نگر : (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں
نومبر
پاکستان میں جمہوریت پست ترین سطح پر، عدلیہ ہی واحد امید ہے، عمران خان
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی