?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت پنجاب اور پولیس سے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین کارکنان کے ساتھ دوران حراست مبینہ بدسلوکی اور 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ان کی رہائی کی درخواستوں پر جواب طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مشترکہ درخواست میں خدیجہ شاہ کے والد و سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ اور شوہر جہانزیب امین نے وکیل کے ذریعے استدعا کی کہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے۔
وکیل نے دلیل دی کہ پولیس نے ٹرائل کورٹ سے خدیجہ شاہ کا 30 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا اور شناخت پریڈ کے لیے انہیں جیل منتقل کر دیا، تاہم جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے باوجود پولیس نے انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اہل خانہ اور وکیل بھی ان سے ملنے نہیں جاسکے، ان کی صحت اور حالات کے بارے میں مختلف رپورٹس منظر عام پر آرہی ہیں لیکن ان کے اہل خانہ اس کی تصدیق کے لیے ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔
انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ اس کیس میں خاتون کارکنان کو ڈسچارج کیا جائے اور ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی نے نگران حکومت پنجاب اور پولیس سے اس حوالے سے جواب طلب کر لیا۔
خدیجہ شاہ کے اہل خانہ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں عدالتی حراست میں ان کی خیر خیریت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کی کبھی کسی سیاسی جماعت سے کوئی باضابطہ وابستگی نہیں رہی اور وہ ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور پاکستانی معاشرے کی خوشحالی کے لیے پرعزم رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بارے میں کوئی بھی منصفانہ، غیر جانبدارانہ تحقیقات اور عدالتی کارروائی خدیجہ شاہ کی بے گناہی کو ثابت کرے گی۔
پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا سہروردی کی ایک اور درخواست پر جسٹس سید شہباز علی رضوی نے صوبائی لا افسر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی کہ کتنی خواتین ملزمان پولیس کی تحویل میں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
لا افسر نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ’خواتین ملزمان کو قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے ٹرائل کورٹس سے ان کا ریمانڈ حاصل کیا ہے‘، انہوں نے جیل میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کی خبروں کو بھی مسترد کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور ان کی شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجا گیا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے شناختی پریڈ کے عمل میں تاخیر صرف کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھنے کے لیے کی، بعد ازاں جج نے فریقین سے 6 جون تک جواب طلب کر لیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:آٹھ سال قبل غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کے
نومبر
فصلوں کے اعداد و شمار کے حصول کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) فصلوں کے اعداد و شمار خصوصاً پنجاب میں پائے
اگست
فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون
?️ 27 جولائی 2025فلسطینی ریاست کو سویلین ہونا چاہیے اور اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہیے:میکرون
جولائی
ہم چین سے اقتصادی تعلقات منقطع نہیں کرنا چاہتے: امریکی وزیرِ خزانہ
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین
نومبر
تل ابیب کے لیے غزہ جنگ کے فوائد
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر
جولائی
ڈالر مزید سستا ہونے پر حکومت، برآمدکنندگان کو شدید تحفظات
?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین کا
مارچ
صیہونیوں نے رہائی پانے والے بعض فلسطینیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج کے دستوں نے آج رہا ہونے
جنوری
مسجد الاقصی اور مغربی کنارے کے خلاف صیہونی نئی سازش
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جولائی