?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ’پی ٹی آئی کی حکومت برطرف کرنے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سمیت چند فوجی جرنیلوں نے کردار ادا کیا‘۔
برطانوی خبررساں ادارے ’بی بی سی‘ کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں انٹرویو کے دوران سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2018 میں فوج نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے میں کوئی مدد نہیں کی تھی بلکہ پی ٹی آئی 22 سالہ جدوجہد کے بعد خود اقتدار میں آئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہماری حکومت کو ہٹانے کی سازش میں چند فوجی جرنیل بھی شامل تھے، اس میں کوئی شک نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو ہٹانے میں واقعی بہت فعال کردار ادا کیا، حتیٰ کہ سابق آرمی چیف بھی ہماری حکومت کو گھر بھیجنے میں سرگرم عمل رہے‘۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ گزشتہ حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ اتحادی جماعتوں کو بھی کنٹرول کر رہی تھی۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’موجودہ فوجی قیادت نے ابھی ابھی عہدہ سنبھالا ہے، ہم امید کر رہے ہیں کہ پالیسی میں تبدیلی آئے گی لیکن سابق آرمی چیف کا یہ دعویٰ سچ نہیں تھا کہ ہم نے اُن کی مدد مانگی تھی، ہم نے صرف انہیں غیرجانب دار رہنے کا کہا تھا‘۔
انہوں نے پی ٹی آئی کے فوج مخالف ہونے کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا کہ ’سب کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے خلاف نہیں ہے، پاکستان میں عدلیہ اور فوج جیسے غیر منتخب اداروں نے ماضی میں اپنے اختیارات کا استعمال آئین سے ماورا کیا‘۔
غیر ملکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت برطرف کیے جانے کے حوالے سے عمران خان کے دعووں کے ثبوت سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ ’پارٹی قیادت نے اہم اجلاسوں میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے میں امریکا کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت پیش کیے لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی‘۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی امریکا کے ساتھ تناؤ سے بھرپور تعلقات نہیں چاہتی، پاکستان کے گورننس کے معاملات میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، انتخاب کا حق پاکستان کے عوام کا ہونا چاہیے، امریکا، برطانیہ یا کسی دوسرے ملک سمیت کسی کو بھی یہ فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے کہ ہم پر کون حکومت کرے گا‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ عمران نے کبھی اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ نہیں کہا، ایک تقریر کے دوران اُن کی زبان پھسل گئی تھی جس کی بعد میں وضاحت کردی گئی تھی۔
سیکیورٹی چیلنجز کے بارے میں فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پی ٹی آئی افغان حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کر رہی تھی اور ہم حقیقتاً اس مسئلے کے حل کے قریب تھے۔
تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت نے افغانستان کی تاریخ اور مسائل سے ناواقفیت کی وجہ سے ان تمام کوششوں کو برباد کردیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات کا انتظار کر سکتی ہے لیکن موجودہ حکومت انتخابات کرانے کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ لوگ انہیں ووٹ کے ذریعے بے دخل کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات پاکستان کے لیے ضروری ہیں تحریک انصاف کے لیے نہیں، ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں تاکہ ایک نئی ذمہ دار حکومت معاشی امور کی دیکھ بھال کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیر آئینی برطرفی کے بعد پاکستان بہت بڑے سیاسی بحران کا شکار ہوگیا ہے، اب لوگ ایک جانب کھڑے ہیں اور موجودہ حکمران اشرافیہ، جسے ہم امپورٹڈ حکومت کہتے ہیں، دوسری جانب کھڑی ہے اور یہی پاکستان کا بنیادی مسئلہ ہے’۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت پاکستان کے ذخائر 16 ارب ڈالر تھے اور اب یہ ذخائر 6 ارب ڈالر سے نیچے آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’موجودہ حکومت کے پاس کوئی اقتصادی منصوبہ نہیں ہے، دہشت گردی نے بھی ملک کو دوبارہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر ملک میں معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے‘۔
قرض کا ڈھیر چھوڑجانے کی وجہ پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں کو ٹھہرائے جانے کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جب پی ٹی آئی نے 2018 میں اقتدار سنبھالا تو ملک تباہی کا شکار تھا، ہم نے کورونا کا مقابلہ کیا، ہم نے 55 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں اور ہم نے شرح نمو بہتر بنایا، اس سب کے دوران پی ٹی آئی نے وہ تمام قرض ادا کرنے کے لیے سخت محنت کی جو گزشتہ حکومتیں ملک پر لاد کر گئی تھیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک معیشت کا تعلق تھا تو ہم واقعی بہتر حکمت عملی اپنائے ہوئے تھے لیکن موجودہ ہنگامے نے سب کچھ لپیٹ کر رکھ دیا‘۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ توہین مذبب کے الزامات کا بھی سامنا کر چکے ہیں جبکہ عمران کو 28 جھوٹے فوجداری مقدمات کا سامنا ہے۔
میزبان کے سوال پر انہوں نے توشہ خانہ کیس میں عمران کے خلاف الیکشن کمیشن کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات بددیانتی پر مبنی ہیں، امید ہے کہ عدالتیں اس سلسلے میں انصاف فراہم کریں گی۔
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک پر یورپی صارفین کا ڈیٹا بھی چین بھیجنے کا الزام
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: یورپی ملک فن لینڈ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن
مئی
سی آئی اے کی امریکی عوام کی غیر قانونی جاسوسی
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کولکھے جانے والے دو سینیٹرز کے خط
فروری
جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی
نومبر
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے
جون
پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست
?️ 8 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے
نومبر
سنوار کے بارے میں جھوٹی رپورٹیں
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار آبزرور نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر
ٹرمپ امریکہ کے مفادات کے بجائے صرف اپنے مفادات دیکھتے ہیں: بولٹن
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:بولٹن نے العربیہ نیٹ ورک سے گفتگو میں اپنی رائے کا
فروری
الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک
اکتوبر