?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی آئی اے نیو یارک سٹی میں معروف ہوٹل روزویلٹ کو منہدم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس کی جگہ مشترکہ منصوبے کے تحت نیا ہوٹل تعمیر کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کے نمائندے نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کو بتائی۔
پی آئی اے کی زیر ملکیت دنیا بھر میں 37 عمارتیں ہیں جن میں سے 29 پاکستان میں موجود ہیں، 60 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تزئین و آرائش کے بعد ہوٹل کو تین سال کے لیے نیویارک شہر کی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا، ہوٹل کو اس وقت تارکین وطن کے لیے ایک مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی عدم موجودگی میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اجلاس کی صدارت کی، کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کام کرنے والے مالیاتی مشیر بھی روزویلٹ ہوٹل پر اپنی تجاویز دیں گے تاہم پی آئی اے کی جائیدادوں کا نجکاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سول ایوی ایشن ڈویژن کے عہدیدار نے کہا کہ اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو کمپنی کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تاہم سلیم مانڈوی والا نے ہوٹل انتظامیہ کے بارے میں دریافت کیا اور اگلے اجلاس میں جامع تفصیلات طلب کیں۔
سینیٹ پینل کو بتایا گیا کہ پی آئی اے نے جکارتہ میں پھنسے ہوئے دو طیاروں کو واپس لانے کے لیے لیزنگ کمپنی کو 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں، ایک ایئربس منگل کی رات پہنچ گیا تھا جب کہ دوسرا طیارہ چند ہفتوں میں واپس آجائے گا۔
پی آئی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایئر لائن نے لاگت بچانے کے لیے پرانے ایئرپورٹ کے قریب اپنے فلائٹ کچن کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہےکیونکہ یہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بہت دور تھا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ مالیاتی مشیر پی آئی اے کے ملازمین کے مستقبل کے بارے میں سفارشات پیش کریں گے اور اس کے بعد حکومت فیصلہ کرے گی کہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کی پیشکش کی جائے گی یا نجکاری کے بعد انہیں دوسری کمپنی میں برقرار رکھا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی فرحت حسین خان نے پینل کو بتایا کہ اگر برطانیہ کا روٹ بحال کیا جائے تو ایئرلائن 8 ارب روپے تک کما سکتی ہے، کمیٹی کو سرکاری ایئرلائن اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے درمیان ایندھن کے معاملے پر بھی بریفنگ دی گئی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے
ستمبر
برسلز-واشنگٹن معاہدہ؛ امریکہ جیو پولیٹکس جیت گیا
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور امریکی
ستمبر
کیا صیہونی غزہ میں بین الاقوامی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرتے ہیں؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج غزہ
اپریل
اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے پر حملے جاری
?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: صہیونی ریاست کے فوجیوں نے آج مغربی کنارے کے
فروری
امریکہ اور اس کے عرب اتحادی یمنی فوج کا مقابلہ کیوں نہیں کر رہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی مگیزین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
دسمبر
امریکہ اور مراکش کے درمیان دفاعی صنعتوں کے فروغ پر مذاکرات
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ اور مراکش کے اعلیٰ عسکری حکام نے دفاعی صنعتوں کے
اکتوبر
اسٹاک ایکسچینج میں 807 پوائنٹس کی زبردست تیزی
?️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم
اکتوبر
ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار
?️ 28 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال
مئی