پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا

پی آئی اے کا پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان

?️

دمشق (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے بین الاقوامی روٹس پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پی آئی اے نے 22 سال کے بعد شامل کے دارالحکومت دمشق کیلئے مسافر پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا، اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی جانب سے خصوصی ٹوئٹ بھی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زائرین کو لے جانے والی پی آئی اے کی پرواز مشق لینڈ کر گئی۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق پہنچنے والی پی آئی اے پروازوں کا واٹر کیننز سے خصوصی استقبال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

اس پرواز میں ‏وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔ بوئنگ77 طیارےکےذریعے300 سےزائد مسافردمشق کے لیے روانہ ہوئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے12 پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کے لیے آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن 24 ستمبر ‏تک جاری رہےگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔
اس حوالے سے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کے لیے پروازوں کا آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن ‏زائرین کومقام مقدسہ پہنچانےمیں پیش پیش ہے۔ واضح رہے کہ کرونا بحران کے دوران پی آئی اے سمیت ملک کی نجی ائیرلائنز شدید نقصانات سے دوچار ہوئیں۔ ان نقصانات کم کرنے کیلئے پی آئی اے مسلسل کوشاں ہے۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا گیا۔

پی آئی اے کی حالت میں بہتری لانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ایئر لائن کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر ملکی سیکٹرز پر پروازوں کا آغاز اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ری اسٹرکچرنگ میں جدت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بھارتی وزیر خارجہ کا امریکا کو دوٹوک جواب اگر پسند نہیں تو ہم سے تیل نہ خریدیں

?️ 24 اگست 2025بھارتی وزیر خارجہ کا امریکا کو دوٹوک جواب اگر پسند نہیں تو

طالبان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے میں جلدی نہیں کریں گے: روس

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ ماسکو کو

تائی پے اور واشنگٹن کی ملی بھگت پر چین کا فوجی جواب

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:     چین کی وزارت دفاع  نے امریکی کانگریس کے نمائندوں

ایران کا میزائل جواب علاقائی ڈیٹرنس کے لیے مضبوطی ہے:عراقی تجزیہ کار

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ابراہیم السراج نے زور دے کر کہا

مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں

?️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   بعض فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی

وزیر داخلہ کا اہم بیان، عمران خان مدت پوری کریں گے

?️ 10 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن

ملکی تاریخ میں کسی وزیر اعلیٰ نے یہ کام نہیں کیا، جو میں‌ نے کیا: بزدار

?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے بہت بڑا دعویٰ کرتے

سعودی وفد کو عدن میں داخل ہونے سے روکا

?️ 2 جنوری 2026 سعودی وفد کو عدن میں داخل ہونے سے روکا یمن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے