?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے جاری عمل میں کنسورشیم کے حصے کے طور پر شرکت کی منظوری دے دی ہے۔
لکی سیمنٹ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس کے مطابق کنسورشیم نے تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کا عمل اطمینان بخش طور پر مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد بورڈ نے مالی بولی جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے کنسورشیم کا حصہ ہوتے ہوئے مطلوبہ ارنسٹ منی کی ادائیگی، مالی بولی جمع کرانے اور نجکاری کمیشن کی جانب سے طے کردہ تمام شرائط اور رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کی منظوری دی ہے، تاہم یہ فیصلہ ٹرانزیکشن دستاویزات کو حتمی شکل دیے جانے سے مشروط ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس کنسورشیم میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری مسابقتی بولی کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس کے لیے مالی بولیاں 23 دسمبر 2025 کو طلب کی گئی ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کے تحت ہوگا، جبکہ بولی کا عمل قومی ٹیلی وژن پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
لکی سیمنٹ کے مطابق یہ ٹرانزیکشن اس شرط سے مشروط ہے کہ کنسورشیم کامیاب بولی دہندہ قرار پائے اور تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں سے درکار منظوری حاصل کی جائے۔ گزشتہ ماہ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار فریقوں کو پری کوالیفائی کیا تھا، جن میں لکی سیمنٹ کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور ایئر بلیو لمیٹڈ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات اور فنڈز کے حصول کے لیے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی حکام کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے
اپریل
لاہور میں طالبعلم کے ساتھ زیادتی پر مولانا طاہر اشرفی کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور کے ایک مدرسے میں ایک عمر رسیدہ
جون
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
شیخ نعیم قاسم اور شہید نصراللہ کے درمیان گہری دوستی اور مقاومت کے منصوبے کی مضبوطی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، نائب سیکرٹری جنرل حزب اللہ، نے لبنانی میگزین
مئی
پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبر کو جلسے کا اعلان کر دیا
?️ 2 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں
نومبر
نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
اکتوبر
عرب لیگ کے دہشت گرد گروہوں سے حزب اللہ کی دستبرداری کا پیغام کیا ہے؟
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: عرب لیگ جس نے 11 مارچ 2016 کو انتہا پسندی،
جولائی
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق
اپریل