?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کاکہنا ہے کہ پہلگام واقعہ پربھارت مشترکہ تحقیقات چاہتا ہے تو ہم غیر جانبدارانہ انکوائری کیلئے تیار ہیں،بھارت کی روش خطے کو خطرے سے دوچار کر رہی ہے،اے آر وائی نیوز کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ ہو سکتا ہے ہم اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر پہلگام واقعے کو اٹھائیں۔
پہلگام واقعے کو جس طرح بھارت نے رپورٹ کیا اس پر ہمیں شک ہے بھارت اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے۔پہلگام واقعے کے بعدسب سے پہلے بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔ تھرڈ پارٹی اسپیشل ایکسپرٹ بھی پہلگام واقعے کی انکوائری کریں۔ ثابت ہو رہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو پلاننگ کے تحت کیا ہے۔
پتہ چلنا چاہیے کہ پہلگام واقعے کے گھناؤنے عمل میں کون ملوث ہے، یہ ثابت ہو رہا ہے کہ بھارت نے اس واقعے کو پلاننگ کے تحت کیا ہے اور واقعے سے ایسا لگتا ہے بھارت اپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔۔ ہم پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ہمار ی طرف سے پہل نہیں ہوگی لیکن اگر ہم پر حملہ ہوا تو اس کا سخت جواب ملے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت ہوئی تو ضرور ہوگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پی ٹی آئی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے۔پوری دنیا کو اس وقت اتحاد کا پیغام جاچکا تھا۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے بیانات آچکے تھے۔ سب سیاسی اس وقت جماعتیں متحد تھیں۔
ہر جماعت اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی مکمل طور پر کھڑی تھی۔مجھے امید ہے کہ اگر موقع آیا تو تمام جماعتیں متحد ہوں گی۔ملک کی خاطر تمام جماعتیں یک زبان ہیں ۔ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس وقت اپنی ا فوج ،عوام اور ریاست کے ساتھ کھڑی تھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ ہم کسی بھی جارحیت کا جواب بھرپور دیں گے۔ہماری امن کی باتوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم دشمن کا مقابلہ کرنا جانتے تھے۔


مشہور خبریں۔
آڈیو لیکس پر عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر
اکتوبر
تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی گراوٹ
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بلومبرگ ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ تہران اور لبنان
اگست
خواتین کو امریکی لیبر مارکیٹ چھوڑنے پر مجبور / 309،000 خواتین بے روزگار ہو گئیں
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیشنل سینٹر فار ویمن رائٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار
اکتوبر
شام اور فلسطین کو صیہونی قبضے اور جارحیت کا سامنا ہے:شامی وزیر خارجہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطینی تحریک فتح کے وفد سے
جنوری
بائیڈن کی دستبرداری پر زیلنسکی کا ردعمل
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس ملک کے 2024
جولائی
عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم، ’جیل بھرو تحریک‘ معطل کرنے کا اعلان
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عمران خان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت
مارچ
اسرائیل نسل پرستی کی وجہ سے تباہی کی طرف گامزن: سویڈش سفارت کار
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق سویڈش سیاست دان اور سفارت کار کارل بیلٹ نے حالیہ
مئی
ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے
جون