پچھلے سال کے مقابلے عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہو گی، وزیر توانائی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت مصدق ملک نے پچھلے سال کے مقابلے رواں سال عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہوگی اور ہم نے پچھلے سال کے مقابلے میں دو اضافی کارگو کا انتظام کیا ہے۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے جوہری پروگرام کے خلاف سازش کرنے کے لیے ڈیوڈ فینٹم نامی شخص کو امریکا میں تعینات کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈیوڈ فینٹم کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی تردید نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ فینٹم کوامریکا میں بابائے اینٹی نیوکلیئر پروگرام کہا جاتا ہے اور پاکستان میں جوہری توانائی کے خلاف ڈیوڈ فینٹم سربراہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک ایسے شخص کو امریکا میں تعینات کیا ہے جس کا واحد مقصد دنیا کے جوہری پروگرام اور ایٹمی پروگرام ختم کرنا ہے، کیا تعجب ہے کہ عمران خان نے ایک ایسے شخص کو تعینات کیا جس کا مقصد پاکستان کی جوہری توانائی کو کمزور اور اسے ختم کرنا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ غیرقانونی فنڈنگ، بین الاقوامی فنڈنگ کا تعلق کس سے ہے؟، یہ تمام فنڈنگ پاکستان میں ہی استعمال ہورہی ہے، چاہے وہ مَلک ریاض کے پیسے ہوں یا کرکٹ کلب کے یا بھارت سے آئے ہوں، یہ تمام کارروائی ملک کے اندر ہورہی ہے، ملک کے ایٹمی پروگرام اور لیڈران کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔

وزیر مملکت  نے نیٹ فلکس کا پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بات عمران خان سے پوچھنی چاہیے کہ نیٹ فِلکس کے حوالے سے ویڈیو بنانے کے پیسے کہاں سے آئے؟۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے خلاف کارروائی کررہی ہے، ان کی رقم پاکستانی روپے میں نہیں ڈالر میں ادا کی جاتی ہے اور باہر کا پیسہ باہر جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں پی ٹی آئی کو کہ وہ میری بات سے اختلاف کریں کہ انہوں نے ڈیوڈ فینٹم کو کنٹرکیٹ نہیں دیا اور وہ پاکستان کے خلاف مہم نہیں چلا رہا۔’

وزیرتوانائی مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان سیاسی نظام کو نہیں ڈرا رہے، عمران خان کا لانگ مارچ حکومت اور سیاستدانوں کے خلاف نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے، پی ٹی آئی اداروں کو ڈرانے کی کوشش کررہی ہیں اور اور اداروں سے معافی بھی مانگ رہے، وہ اداروں سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ ان کی نیوٹرل سے بات ہورہی ہے، اصل میں عمران خان نیوٹرل سے انہیں اقتدار میں واپس لانے کی باتیں کررہے ہیں، اور اگر نہ لائے تو لانگ مارچ کی دھمکی دے رہی ہیں لیکن آپ کی اپنی پارٹی کے لوگ ریاست کے خلاف کسی مارچ کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو سیاست کے ڈبے میں رہنے دیں اور ریاست کو ریاست کے ڈبے میں رہنے دیں، عمران خان کی امریکی سازش کی باتیں غلط تھیں اور سیکیورٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

مصدق ملک نے توانائی کے حوالے سے دو اعلانات بھی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو اضافہ کارگو کا انتظام کیا ہے، جنوری کے لیے پچھلے سال ہمارے پاس 9 جہاز تھے جبکہ رواں سال 10 ہیں، پچھلے سال فروری کے لیے 8 جہاز تھے جبکہ رواں سال 9 ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے رواں سال عوام کو گیس کی بہتر سہولت میسر ہوگی جبکہ ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پہلی بار پاکستان میں ایس این جی پی ایل رواں سال ایل پی جی کے سلنڈر پنجاب اور خیرپختونخوا میں فروخت کرے گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی قابضین کا غزہ شہر پر 3 محوروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ ہے

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی فوج نے غزہ شہر پر بیک وقت

حماس کی یمن کے فلسطین کی حمایت میں مؤقف پر قدردانی

?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے یمن کے

سندھ بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ

?️ 25 جون 2025کراچی (سچ خبریں) کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم محرم الحرام سے

الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر 

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک

جرمن عوام کی صیہونی حکومت کی حمایت کی مخالفت

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں:جرمنی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق اس ملک کے82

غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی؛قطری عہدیدار کا اظہار خیال

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک قطری عہدیدار نے لبنان اور غزہ میں صہیونی ریاست

ناراض صہیونی مظاہرین کا نعرہ، نیتن یاہو قاتل ہے

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:خبری ذرائع نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف

’خود تو بندوقیں نہیں اٹھاسکتے‘ ججز کی سیکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، پشاور ہائیکورٹ

?️ 23 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے صوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے