پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے

?️

اسلام آبا د (سچ خبریں)  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لٹر کی تجویز ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔پٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں کا تعین پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ تین روز قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پاکستان میں حکومت نے ڈیڑھ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

تاہم اب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں گی۔ تاہم وزیر خزانہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا، ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کے لیے تیار ہوجائیں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی بات کی گئی ، آپ 20 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ حکومت نے کروڈ آئل پر 17 فیصد ٹیکس عائد کردیا، ایل این جی پر بھی ٹیکس لگادیا ہے ، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں ، ان ڈائریکٹ ٹیکس لگاکر تباہی کردی گئی ہے، اس کا غریب عوام کو براہ راست اثر پڑے گا، آن لائن خریدار پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ، جب تک کورونا رہے گا آن لائن نظام چلتا رہے گا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب قابض فوج کو ہمیشہ استثنیٰ دیتا ہے

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے عسکری حلقوں نے اس حکومت کے

اطالوی انسانی حقوق کے کارکنوں نے صیہونی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: روم کے پراسیکیوٹر آفس نے اسرائیلی غاصب حکومت کے خلاف

برطانیہ کے لیے2022 افراتفری سے بھرا سال

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک جرمن اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ان لاتعداد چیلنجوں

امریکی قابض کیسے عراق سے نکلیں گے؟عراقی سیاسی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار نے اس بات پر زور دیا

رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں

نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

شاپنگ مال سینٹورس میں آگ بھڑک اٹھی

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال

ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی

?️ 11 دسمبر 2025پشاور:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے