?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا انسداد پولیو کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن اور برادر ملک سعودی عرب کےتعاون پر اظہارتشکرکہا پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے تک بل گیٹس فاؤنڈیشن جیسے قابل اعتماد شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم سے گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی، وفدمیں گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے عالمی ترقی کرس ایلیاس اور ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر شامل تھے، وفد نے پاکستان میں کامیابی سے جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان کوبل گیٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا، کہا امید کی جا سکتی ہے کہ جاری اقدامات کے نتیجے میں پاکستان جلد اس بیماری کے مکمل خاتمے کی منزل حاصل کر لے گا، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے انسداد پولیو کے لیے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے تحت جاری اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفی کمال نے وزیراعظم کی رہنمائی اور بل گیٹس کی ٹیم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے بھی ملاقات میں انسداد پولیو کے تحت تمام صوبوں اور شہروں میں جاری اقدامات پر حاضرین کو آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکی اڈے پر حملہ
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے اس ملک میں واقع التنف کے علاقہ میں
جنوری
کورونا سےمزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار
ستمبر
تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک زہریلا مادہ پھیلا
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی
اگست
یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے
مارچ
عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی
فروری
روس سے درآمد خام تیل کی پہلی کھیپ کی ادائیگی ’چینی کرنسی‘ میں کی گئی، مصدق ملک
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی خام تیل
جون
غزہ جنگ | غزہ میں رہائشی علاقوں اور اسکولوں پر صہیونی حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی
ستمبر
محمد بن سلمان ٹرمپ کی واپسی کی کوشش کر رہے ہیں: عربی ویب سائٹ
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک عربی ویب سائٹ نے لکھا کہ محمد بن سلمان ٹرمپ
دسمبر