پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹس

سپریم کورٹ فیصلوں میں آزادہے: چیف جسٹس پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ پولیس کے کاموں میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، ناقص تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ملزمان کی بریت کی بڑی وجہ ہے۔چیف جسٹس نے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید برہمی  کابھی اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اصلاحات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ناقص تفتیش اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ہونا ہی ملزمان کی بریت کی بڑی وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے کاموں میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہی پولیس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں بڑھتے جرائم اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ منشیات، قبضہ مافیا، اسمگلنگ جرائم کی شرح میں اضافہ کی بڑی وجوہات ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے خطاب کے دوران سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر شہری اور دیہی علاقوںمیں انتظامات پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ام رباب چانڈیوکے اہلخانہ کے قتل کے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران بھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اُٹھاتے ہوئے ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم شیخ کی سخت سرزنش کی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کے پیچھے نہ جانے اور دفتر بیٹھنے پر آپ سے نمٹتے ہیں؟ کیا ملزمان پولیس اور ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ کیا حیدرآباد پولیس کی ساری نفری بے کار ہے؟ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس افسران دفاتر سے باہر ہی نہیں نکلتے اور پولیس کے بڑے بڑے افسر ملزمان کے سامنے بے بس ہیں۔

مشہور خبریں۔

افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کے لیئے اہم تجویز پیش کرنے کا اعلان کردیا

?️ 5 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن کے

امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی

پاکستان نے افغانستان کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں: فواد چوہدری

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا

اسرائیل جنگ کو روک رہا ہے یا بڑھا رہا ہے؟شیری رحمٰن کا ردعمل

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس

مچاڈو نے نوبل امن انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا

?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو ، جو 2025ء کی

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے

بلوچستان:سرحد پار سے فائرنگ، 4 اہلکار شہید ، 6 زخمی

?️ 5 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاک، افغان سرحد پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

?️ 18 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے