پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ، قادر مندوخیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔242 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے خلاف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

قادر مندوخیل کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ، بیلٹ باکس کو پھینکنے اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس کا الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لے لیا تھا۔

ایک پولیس عہدیدار نے تصدیق کی کہ قادر مندوخیل اور دیگر کے خلاف ضلع کیماڑی کے مدینہ کالونی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق شکایت گزار کلیم اللہ نے کہا کہ وہ سرکاری پرائمری اسکول ٹیچر ہے جنہوں نے قومی اسملی کی نشست این اے۔242 کے حوالے سے بلدیہ سیکٹر ڈی۔3 کے ایم ایچ اسکول میں پولنگ اسٹیشن میں پریزائیڈنگ آفیسر کے طور پر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8فروری کو عام انتخابات کے دن پولنگ کا عمل ختم ہو چکا تھا اور وہ اور ان کا عملہ ووٹوں کی گنتی کی کوشش کر رہے تھے کہ تقریباً سوا 5 بجے ایک مشتعل ہجوم کمرے میں داخل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہجوم زبردستی پولنگ اسٹیشن کے کمرے میں داخل ہوا اور پولنگ کا مواد اور بیلٹ پیپرز پھینکنا شروع کر دیے۔

ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ ہجوم نے پولنگ بوتھ کو لاتیں ماری گئیں، سرکاری ڈیوٹی کی انجام دہی میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے عملے کے ساتھ مل کر زمین پر بکھرے ووٹوں کو محفوظ کیا لیکن مواصلاتی نظام کے کام نہ کرنے کے باعث ہم آر او کو بروقت اطلاع نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں لوگوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ملزمان کی قیادت حلقہ این اے۔242 کے نامزد امیدوار قادر خان مندوخیل کر رہے تھے جن کے ساتھ 20 سے 25 دیگر افراد بھی تھے۔

پولیس نے مندوخیل اور دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 149، 147، 186، 461 اور 506 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج نے ضلع چمن اور کُرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملے ناکام بنا دئیے

?️ 15 اکتوبر 2025چمن: (سچ خبریں) پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے

تل ابیب میں شہادت طلبانہ کاروائی کرنے والا نوجوان شہید

?️ 9 اپریل 2022تل ابیب میں شہادت طلبانہ کارروائی کرنا والا فلسطینی نوجوان کی صیہونیوں

ملاقات کے وعدے کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو پھر اڈیالہ جیل کے باہر روک لیا گیا

?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے وعدے کے

اشرف غنی کا فرار افغان حکومت کے خاتمے کا باعث بنا: عبداللہ

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغانستان کی سپریم نیشنل مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین نے کہا

امریکی عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے تجارتی محصولات پر پابندی پر عائد

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایمرجنسی اختیارات کے تحت درآمدی

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ قرضوں کو معطل اور ریلیٖف فراہم کرنے کا مطالبہ

?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے یہ افتتاحی بیان اقوام متحدہ کی

جھنڈے کے بغیر اثر؛ کینیڈا اپنی خارجہ پالیسی کو پوشیدہ طور پر کیسے چلاتا ہے؟

?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کا اثر و رسوخ کا ماڈل طاقت کی نمائش

میں دوسری بار صدارت کے لیے انتخابا ت لڑنا چاہتا ہوں: ایمانوئل میکرون

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز لوپاریزائن اخبار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے