?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا.
نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں، تعلیم، صحت، پولیس، گورننس بد سے بدتر ہو رہی ہے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قانون کے خلاف کئی عمارتیں بنی ہوئی ہیں، پورا نظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا پاک پتن میں بچوں کی اموات، سانحہ سوات اور کراچی میں عمارت منہدم ہونے کے واقعات حکومتوں کی ناکامی ہیں، انہیں ذمہ داری کا احساس نہیں.
پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ میں نے خط دیکھا نہیں کہ وہ خط کس نے لکھا ہے، اگر لکھا ہے تو پبلک کیوں کیا ہے میں اگر اپنی پارٹی کے چیئرمین کو خط لکھتا ہوں تو میڈیا کے حوالے کیوں کرتا ہوں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت میں کوئی درمیان کی لیڈر شپ نہیں ہے وہ سب مرہون منت ہیں کہ عمران خان صاحب مجھ سے خوش ہیں یا نہیں ہیں، جماعت عمران خان ہیں اور نیچے ووٹر ہے یا ورکر ہے یہ جماعت اسی طرح چل رہی ہے.
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا مذاکرات کریں گے، سیاسی حکومت کے پاس ہے کیا؟ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ یہ کیوں آج ملک کی کوئی بات کرتا نظر نہیں آ تا، کیا اپوزیشن اپنا کام کر رہی ہے؟ کیا اپوزیشن کے پاس جو ایک حکومت ہے وہ صحیح چل رہی ہے؟ باقی صوبوں سے بہتر چل رہی ہے؟ پھر وہ کیا بات کرنے جائیں گے؟


مشہور خبریں۔
فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں مظاہرے
?️ 24 اپریل 2022امریکہ کے کئی شہروں بشمول الینوائے میں شکاگو، ٹیکساس میں ہیوسٹن اور
اپریل
2024 پاکستان کے لیے کیسا سال ہو گا؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: نیا سال پاکستان کے سیاسی کیلنڈر میں ایک اہم لمحات
جنوری
پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا
?️ 2 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے
جون
جنگ بندی پر حماس کے مثبت ردعمل کے خلاف نیتن یاہو کا کھیل
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ جیسے
اگست
غزہ میں جنگ بندی کے مخالفین انسانی جرائم کے براہ راست ذمہ دار
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کرتولموش نے کہا کہ غزہ میں
دسمبر
"ٹرگر میکانزم” کے فعال ہونے کا مطلب سیاسی کوششوں کا خاتمہ نہیں ہے: فرانس
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا
اگست
اسرائیلی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں شام کے مستقل
اگست
زیادہ تر امریکی 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو نہیں دیکھنا چاہتے
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 10 میں
ستمبر