?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کےحکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی ، بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں، وہ کچھ اور ہے، دہشت گردہمارا انٹرنیٹ استعمال نہیں کررہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکیورٹی کلیئرنس دی جائے، مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کی کلیئرنس نہیں دی۔
وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں وضاحت نہیں کی گئی بس یہ بتایا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ ڈیٹا بند رہے گا، کمیٹی ممبر پولین بلوچ نے کہا کہ میرے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ گزشتہ کئی سالوں سے برقرار ہے،3 سال سے اگر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکے تو آئندہ 6 ماہ میں کیا ٹھیک ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پنجگور میں مستقل بنیادوں پر انٹرنیٹ کی بندش رہے گی، میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میرے علاقے کو سزا دی جارہی ہے۔
کمیٹی ممبر عمیر نیازی نے کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی سے متعلق صورتحال ڈھکی چھپی نہیں، لیکن ہمیں سسٹم ٹھیک کرنا پڑے گا۔
اجلاس میں کمیٹی ممبر عادل خان بازئی نے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے سے کیا حالات ٹھیک ہوئے ہیں، حالات تو مزید بدتر ہوئے ہیں،بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں، وہ کچھ اور ہے،دہشت گرد تو ہمارا انٹرنیٹ استعمال ہی نہیں کررہے ،یہ انٹرنیٹ تو عام آدمی استعمال کررہا ہے،سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام بتائیں کہ دہشت گرد کیا استعمال کررہے ہیں۔
اس کے جواب میں سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ دہشت گرد جدید وائرلیس کمیونیکیشن کے لیے استعمال کررہے ہیں، اور انٹرنیٹ بھی استعمال کرتے ہیں، ہمیں سیکیورٹی ایجنسیوں سے اطلاعات ملتی ہیں، مجھے زیادہ اس بارے میں علم نہیں کہ دہشت گرد کیا استعمال کرتے ہیں۔
اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمارے لیے قومی سلامتی اور سیکیورٹی زیادہ اہم ہے،اس حوالے سے ایک ان کیمرہ اجلاس رکھتے ہیں جس میں اس سب پر بحث کرلیں گے۔
قائمہ کمیٹی کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قائم مقام سی ای او فیصل رتیال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این آئی ٹی بی سرکاری ملازمین کے محفوظ کمنیوکیشن کیلیے ایپ بنا رہی ہے،ایپ میں سرکاری ملازمین کی کمیونیکیشن کے ساتھ وائس اور ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت ہوگی، بیپ ایپلیکیشن کے معاملے پر اعلی سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا بیپ اپلیکیشن 30 جون سے قبل لانچ ہوجائے گی؟ این آئی ٹی بی حکام نے کہا کہ اپلیکیشن میں سیکیورٹی کی ایکسٹرا لیئر ڈالی جارہی ہیں،اس اقدام سے اپلیکیشن کی سیکیورٹی مزید بہتر ہوجائے گی،اعلی سطحی کمیٹی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔
سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ بیپ ایپلیکیشن تیار ہوگئی ہے، اس کی سائبر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے، اعلی سطحی کمیٹی نے بیپ اپلیکیشن پر اپنی رپورٹ مئی کے پہلے ہفتے میں پیش کردی تھی،کمیٹی نے رپورٹ میں این آئی ٹی بی کو کچھ اقدامات تجویز کیے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کو ای آفس پر بریفنگ دی گئی ہے، پی سی ون میں بیپ اپلیکیشن صرف وفاق کے اداروں میں لانچ ہوگی، وفاق کے بعد بیپ اپلیکیشن کا دائرہ کار صوبوں میں بھی پھیلایا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی نے پاک بھارت جنگ کے دوران سائبر سیکیورٹی ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پانچ سے10 مئی کے دوران پاکستان پر سائبر حملے کیے گئے تھے، پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ٹیم نے سائبر حملے ناکام بنائے، پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ٹیم ،نیشنل سرٹ خراج تحسین کی مستحق ہے، پاکستان نے اپنے سائبر اثاثے محفوظ رکھے اور دشمن پر بھی سائبر حملے کیے۔
بعد ازاں قائمہ کمیٹی نے اگنائیٹ کی جانب سے کوڈنگ اور ڈی جی اسکلز پروگرام شروع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگنائیٹ کی جانب سے ابھی تک منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکا، 14 جون 2024 کو ڈی اسکلز کا منصوبہ شروع ہونا تھا،ایک سال ضائع ہوگیا، اس کا ذمہ دار کون ہے۔
اس ہر اگنائیٹ حکام نے بتایا کہ ایک سال میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں بڑی تبدیلی آئی ہے،ہم ٹریننگز کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق پروگرام شروع کرنا چاہتے ہیں، دس ہزار افراد کو 5 لینگویج میں ٹریننگ دینا ایک چیلنج ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام یقینی بنائیں کہ ستمبر اکتوبر میں یہ پروگرام شروع کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
رفح کراسنگ پر ڈیرے ڈالنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے 32 ممالک کے شہریوں کی شرکت سے گلوبل مارچ
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے ساتھ عالمی یکجہتی روز بروز پھیل
جون
حوثیوں کی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو وارننگ
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی
مئی
نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر
دسمبر
چین کی نظر میں غزہ اور یوکرین جنگ کا خاتمہ کیسے ہوگا؟
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چین کے وزیر دفاع نے یوکرین اور غزہ کی جنگوں
ستمبر
ترکی اور پاکستان کے درمیان معاہدہ
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
جولانی حکومت کی حمایت کے لیے ترکی کی درخواست
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے
جنوری
توہین الیکشن کمیشن: ’10 نومبر کے بعد چارج شیٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘
?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا
اکتوبر
صیہونی سعودی تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے جار ہا ہے:امریکی سنیٹر
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن سنیٹر لنڈسے گراہم نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں
اپریل