?️
لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے ملازمین کو عیدی دیتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ عید ملازمین کو 9 دنوں کی چھٹیاں دی جائیں گی اس سے قبل وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 10مئی بروز پیرسے 15مئی بروز ہفتے تک ہوں گی۔
8اور9مئی کو معمول کی تعطیلات جبکہ 16مئی کو اتوار کی چھٹی کے ساتھ سرکاری ملازمین مجموعی طو رپر 9تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کر چکی۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 10مئی بروز پیرسے 15مئی بروز ہفتے تک ہوں گی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے 30 اپریل کوعیدالفطرکی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ سمری میں 8 سے 16مئی تک چھٹیوں سفارش کی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے آج عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، عید الفطر کی ایک ہفتے کی تعطیلات کی جائیں گی۔ واضح رہے 28 اپریل کو این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کی تھیں، جس کے تحت 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔
تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے۔ نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ عید الفطرپر زیادہ تعطیلات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ زیادہ چھٹیاں کرنے کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رکھ کر محفوظ بنانا ہے،عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔ 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
ندا یاسر کا پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شکوہ
?️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو
ستمبر
حزب اللہ کی شکست ایک خیالی جنگ سے زیادہ کچھ نہیں: صہیونی افسر
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی افسر نے عبرانی ویب سائیٹ پر صیہونی حکومت کے
جنوری
عمران خان کا پی ٹی آئی کو ’نشانہ بنائے جانے‘ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان
نومبر
جنرل ندیم رضا ریٹائر، پاک فوج کی قیادت میں تبدیلی کا عمل شروع
?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل ندیم رضا نے ملٹری سروس سے ریٹائرمنٹ کے
نومبر
نئے صدر کا انتخاب: پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک کے
مارچ
اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان
مئی
فضول باتیں ممنوع:ایران کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوجی دھمکیوں میں اضافے کے جواب میں ایران
دسمبر
سی این این: برطانیہ امریکہ تجارتی معاہدہ لندن کے لیے ایک بڑی سفارتی فتح ہے
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-برطانیہ تجارتی معاہدے کے بعد برطانوی حکومت کی ایک بڑی
مئی