?️
لاہور: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی ہی پارٹی کے امیدوار ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا اس کا حق ہے، ایک بار نہیں دو تین مرتبہ پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں۔
ساتھ ہی انہوں نے کوئی خط جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی خط جاری نہیں کر رہا، کسی قسم کے خط جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے، جو غریبوں کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو گا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچا دکھانا ہے۔
سربراہ مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ سال ڈیڑھ سال حکومت کا موقع ملنا چاہیے یا فوری انتخابات کی طرف جایا جائے۔
خیال رہے کہ چوہدری شجاعت کا یہ بیان پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا۔
گزشتہ روز حکمراں اتحاد کی اعلیٰ قیادت پنجاب حکومت کو بچانے اور اگست 2023 میں آئندہ عام انتخابات تک موجودہ اسمبلیاں برقرار رکھنے کے لیے اکٹھی ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رہنما پی پی پی نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رہنے کے لیے مسلم لیگ (ق) کی حمایت حاصل کرنے کی خاطر چوہدری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔
چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کے 10 اراکین ہیں اور مبینہ طور پر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے حمزہ شہباز کو بچانے کے اپنے منصوبے میں حکمراں اتحاد کا ساتھ دینے کو کہا۔
ان رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے الیکشن اینالائسز اینڈ مینجمنٹ سیل کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کے اراکین صوبائی اسمبلی اپنی ہی پارٹی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے، اس لیے وہ آرٹیکل 63- اے کی خلاف ورزی نہیں کر رہے ہیں اور چوہدری شجاعت بھی انہیں نہیں روک سکتے کیونکہ امیدوار پی ٹی آئی سے نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
سیاسی کشمکش کے دوران آنکھوں پر پٹی باندھ کر امریکیوں کا مسلسل قتل
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں آتشیں اسلحے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں
جون
اسرائیل نے مکمل طور پر حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں: بن گویر
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کی شمالی غزہ کی پٹی میں واپسی
جنوری
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری
زیادہ تر امریکی روس یوکرائن کشیدگی میں امریکہ کی مداخلت کے مخالف
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:ایک نئے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں
فروری
اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق پہلی قرارداد منظور
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر مصنوعی
مارچ
پاکستان کا جرمن میں مزیر قونصل خانے کھولنے کا اعلان
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی
اپریل
مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور
جنوری
کیا پاکستان میں ٹک ٹاک پر لگے گی پابندی؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: پشاور ہائی کورٹ نے ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپلی کیشن
جون