🗓️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو چند روز میں خصوصی ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا ، ریلیف پیکیج کے لیے پنجاب بھر میں ایک ہزار سے زائد فیئر پرائس شاپ قائم کرنے کی تجویزپر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی پیکیج کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، ندیم کامران، چودھری محمد اقبال، بلال یاسین، رمضان صدیق بھٹی، ذیشان رفیق، ٹکٹ ہولڈر حافظ محمد نعمان، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آٹا، گھی اور چینی سستا کرکے عام آدمی کو حقیقی ریلیف دیں گے، مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی، افسوس عمران نیازی صرف سہانے خواب دکھاتے رہے، جس دن سے عہدہ سنبھالا ہے، عام آدمی کی آسانی کے لیے مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں ، افسران کو گراں فروشی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، اضلاع میں دورے کرکے خود اشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کروں گا، یہ ریلیف پیکیج اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو راضی کرنے کی حقیر سی کوشش ہے۔
علاوہ ازیں حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا ‘ میں اور میرا وزیر اعظم عوام پر بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں‘ میں آئی ایم ایف سے دوبارہ ملاقات کرنے جا رہا ہوں ، ہم کوئی نہ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں گے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہم پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے بلکہ عوام کو ریلیف دیں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں گے ، ہم ان جیسا وعدہ نہیں کریں گے چینی سستی دے رہے ہیں کچھ عرصے بعد مزید سستی دینے کا کہہ دیا ۔
مشہور خبریں۔
مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 24 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جولائی
لباس کسی کو اچھا یا برا نہیں بناتا: اُشنا شاہ
🗓️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اُشنا شاہ کا ماننا ہے کہ لباس کسی انسان
اپریل
لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں: وزیر داخلہ
🗓️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جنوری
یوکرین 5 بلین یورو کی یورپی امداد کے انتظار میں
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کیف اس ہفتے
ستمبر
آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی امور پر گہرا اور وسیع مطالعہ ہے؛پاکستانی عہدیدار
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹ کی دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا
جون
چیف جسٹس نے نگران حکومت پر سوالات اٹھادیے
🗓️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ملک بھر
اکتوبر
نیب ترمیم کیس: ’آئین میں عدلیہ کو قانون کالعدم قرار دینے کا اختیار نہیں دیا گیا‘
🗓️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں
جنوری
لیکوڈ پارٹی کیا کرنا چاہتی ہے؟
🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں:حزب اختلاف کے اتحاد کے سربراہ یائر لاپیڈ کی موجودگی میں
اگست