پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی، تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر کیا جائے گا۔

وزیر پنجاب نے چینی کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں اس کی اسمگلنگ روکنے اور اجناس کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران ریسکیو 1122 کے لیے 2 نئے ہیلی کاپٹرز خریدنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی، ان میں ایک ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہو گا جب کہ دوسرا سیلاب یا کسی بھی ناگہانی صورت حال میں امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائےگا۔

پنجاب کابینہ نے سیلاب کے دوران ضروری اخراجات کو پورا کرنے کے لیے محکمہ آبپاشی کے لیے 4 ارب 40 کروڑ روپے کی منظوری دینے کے ساتھ اس سلسلے میں ایک خصوصی وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور محرم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ”ٹھوس حکمت عملی“ پر حکومت پنجاب اور عسکری قیادت کی تعریف کی۔

پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے راوی کے راستے میں موجود علاقوں کو خالی کرایا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے پانی کے راستے میں موجود علاقوں کو بروقت خالی کرانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2023 کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل کی منظوری دی گئی، پنجاب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ریفارمز) ایکٹ 2020 کے سیکشن 1(3) اور میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے سیکشن 7 کے تحت بی او جی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ملتان ریلوے پھاٹک اور شجاع آباد ایکسپریس وے پر فلائی اوور کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔

نگران کابینہ نے عوام کی سہولت کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹرانسفر پالیسی ریٹس میں کمی کے لیے ترمیم کی بھی منظوری دی۔

مشہور خبریں۔

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد جہنم واصل

?️ 24 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل

کیا لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہو سکتی ہے؛صہیونی ویب سائٹ کی رپورٹ

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے اپنے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے

آرمی چیف نے عید کہاں گزاری

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے

صحافیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے خلاف قابض حکومت کے دانستہ

واشنگٹن نےغزہ کی جنگ کے بعد انتظام کے لیے عرب ممالک سے بات چیت کی ہے

?️ 20 ستمبر 2025واشنگٹن نے غزہ کی جنگ کے بعد انتظام کے لیے عرب ممالک

امریکہ کے ٹورسٹ ویزے کے لیے 15 ہزار ڈالر کی ضمانت لازمی 

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: وفاقی حکومت کے جریدے "فیڈرل رجسٹر” میں شائع ہونے والے

شہباز شریف وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں:شہباز گل

?️ 7 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ،معاون خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے