?️
ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا تو خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے، ٹیموں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیااور 4 خوارجی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر دہشت گرد جھاڑیوں، ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا، آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری، دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا عزم ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ انسانی حقوق کو کس طرح استعمال کرتا ہے؟شمالی کوریا کی زبانی
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیانگ یانگ
اپریل
مریم نواز کے خلاف ایک آنے کی کرپشن ثابت کردیں میں استعفی دے دوں گی۔ وزیراعلی پنجاب
?️ 27 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم
جون
حکومت نے 4روز میں گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 2 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے نگران
مئی
بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے اپنی پروازیں اچانک منسوخ کر دی گئی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور
جولائی
پہلگام حملے کی تحقیقات میں نیا انکشاف
?️ 24 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی
جون
سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،44 دہشت گرد گرفتار
?️ 3 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 44دہشتگردوں
جون
پی ٹی آئی کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ
?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی
جون
پولینڈ میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری پر تنازعہ
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا
جنوری