پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور بڑا حملہ ناکام بنا دیا

?️

ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان نے خیبرپختونخوا ہ بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور بڑا حملہ ناکام بنادیا،چیک پوسٹ پر 20 سے 25 خوارجی دہشتگرد چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے، حملہ آوروں نے مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، سنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے بہادر جوانوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک پوسٹ کا دفاع کیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔پولیس کے تمام جوان اس حملے میں محفوظ رہے جو کہ فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا ثبوت ہے۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی قیادت میں کیو آر ایف ٹیموں نے بروقت کارروائی کی۔سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان پولیس کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور مستقبل میں بھی ایسے آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھ یپولیس نے تونسہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا یاتھا۔ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیاتھا۔ دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خود کار اسلحہ کا استعمال کیاتھا۔

پولیس کاکہنا تھا کہ بھرپور اور موثر کارروائی پر ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے تھے۔ترجمان پولیس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پولیس کے بہادر جوانوں نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور بڑا حملہ ناکام بنا دیاگیاتھا۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کاظمی کے مطابق دہشت گردوں نے جھنگی پولیس چوکی پر راکٹ فائر کئے تھے جس کے بعد پولیس نے تھرمل کیمروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکی جمہوریت کے ڈگمگانے پر ٹرمپ کی 187 منٹ کی خاموشی

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 187 منٹ کی خاموشی

غزہ کے قتل عام میں امریکی ہتھیاروں کا کردار اور وائٹ ہاؤس

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: ان حالات میں جبکہ غزہ میں صیہونی قابضین کے ہاتھوں

بلوچستان: دھرنے میں رہنماؤں کی گرفتاری پرچمن میں حالات مزید کشیدہ، 40 افراد زخمی

?️ 7 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مظاہرین دھرنے میں شریک

سائنو ویک کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں

?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان

حکومت کی وفاقی، صوبائی اداروں کو تمام ’اسائنمنٹ اکاؤنٹس‘ نیشنل بینک میں کھولنے کی ہدایت

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو اپنے تمام

سعودی اتحاد کی صنعا کے دو رہائشی مکانات پر بمباری؛ 8 شہید، 4 زخمی

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمنی دارالحکومت میں دو رہائشی

1.2 ملین عراقی اب بھی کیمپوں میں رہتے ہیں: بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرتIOM نے ایک رپورٹ میں کہا ہے

شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے