?️
لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں پھر تیزی آ گئی ہے اسی دوران کورونا سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا گیا، کووڈ 19 سے مزید 89 اموات اور 14 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔محکمہ صحت پنجاب نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز 1 ہزار سے بڑھ کر 14 سو 13 ہوگئے۔نئے رپورٹ شدہ کیسز میں سے لاہور میں 399، راولپنڈی میں 193، سرگودھا میں 115، بہاولپور میں 102، فیصل آباد میں 90، ملتان میں 67، گوجرانوالہ میں 53، وہاڑی میں 51 اور رحیم یار خان میں 39 اور خوشاب میں 33 سامنے آئے۔
اسی طرح چکوال میں 28، میانوالی اور جھنگ میں 27، مظفر گڑھ میں 25، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 21، قصور میں 17، خانیوال میں 16، لودھراں میں 15، ننکانہ صاحب میں 11 اور پاکپتن میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق اٹک میں 8، منڈی بہاؤ الدین اور ڈیرہ غازی خان میں 6، شیخوپورہ اور ساہیوال میں 5، لیہ اور جہلم میں 3، بھکر، اوکاڑہ، نارووال، گجرات، راجن پور اور چنیوٹ میں 2، 2 جبکہ حافظ آباد اور بہاولنگر میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف حاصل کرلیے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے
اکتوبر
آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے پر روس کا رد عمل
?️ 17 اگست 2025آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے پر روس کا رد عمل
اگست
آج جمہوریت کیلئے افسوس کا دن ہے، تمام فیصلے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹرگوہر
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی
جولائی
جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات
?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی
جولائی
بحرین کے سیاسی قیدیوں کی بتدریج موت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا کہنا ہے کہ آل
دسمبر
سینیٹ الیکشن کی تیاری مکمل، کل ڈالے جائیں گے ووٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں سینیٹ الیکشن کا شورسر چڑھ کر
مارچ
تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر بم دریافت
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کی سکیورٹی فورسز نے
جون
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو رہا کردیا گیا
?️ 2 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما سمی
اپریل