پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے لگے، اسموگ میں معمولی کمی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات نمایاں ہونے لگے، صوبے میں اسموگ میں معمولی کمی آگئی ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

میڈیا کے مطابق دھند نے پاکستان کے کئی شہروں کو شدید متاثر کیا، ملکی سطح پر اتوار کی صبح ائیر کوالٹی انڈیکس میں لاہور 294 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ملتان 256 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، راولپنڈی 188 پوائنٹس کےساتھ تیسرے، پشاور 170 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

اسموگ کے باعث موٹروے ایم 2، لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک بند کی گئی۔

قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں بھی دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب، گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں اسموگ کریک ڈاؤن کے دوران 49 مقدمات درج کرکے 18 افراد گرفتار کئےگئے۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے 641 افراد کو تقریبا 12 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائدکئے گئے جب کہ 151 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔

اس دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 9 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 556 خلاف ورزیاں، صنعتی سرگرمی کی 3 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 37 اور دیگر مقامات پر 5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق شہری اسموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے رکھیں، بے شمار دھواں دیتی گاڑیاں، بھٹے اور انڈسٹریل یونٹس بند کیے جارہے ہیں۔

سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ آلودگی خواہ، سرکاری یا نجی سطح پر جو بھی پھیلائے گا، اس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا، کسی کو استشنی حاصل نہیں۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق بلا تفریق اور بغیر کسی دباؤ میں آئے اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بااثرافراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، الودگی خواہ، سرکاری یا نجی سطح پر جو بھی پھیلاۓ گا،اس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا،کسی کو استشنی حاصل نہیں۔

لاہور سمیت کئی شہروں کے بعد راولپنڈی میں بھی اسموگ سے بچاؤ کیلئے اقدامات تیز ہوگئے، ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اور نجی اسکولز میں 24 نومبر تک کلاسز کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

لاہور میں اسموگ کی بڑھتی شدت مستقبل میں کینسر جیسی بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے۔

سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کینسرکی روک تھام کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں اسموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لاہور اور ملتان میں 24 نومبر تک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں منی بل رپورٹ پیش کردی

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اسحاق ڈار نےایوان میں منی بل رپورٹ

وزیر صحت سندھ نے ڈیلٹا وائرس سے عوام کو خبردار کردیا

?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا وائرس

فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔ خواجہ محمد آصف

?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ

برطانیہ کی افغان شہریوں کے ساتھ وعدہ خلافی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:برطانیہ کی جانب سے تقریباً 20 ہزار افغان شہریوں کو آباد

اب بسیں بھی آپ کے لیے محفوظ نہیں: صیہونی آباد کاروں کو وارننگ

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی آبادکاروں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ

ایران امریکہ مذکرات کے بارے میں امریکی مذاکرات کار  کا اظہار خیال 

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی مذاکرات کار نے انکشاف کیا کہ ایران سے ممکنہ

جے یو آئی( ف ) اور جماعت اسلامی کا فلسطینی مسلمانوں کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل

ایران کے پاس مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا اور متنوع میزائل خانہ ہے:سینٹ کام کمانڈر

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سربراہ نے ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے