?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کردی، ڈپٹی کمشنرز کو تھانے کی سطح تک عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معاشرے کے نمائندہ افراد اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تھانے کی سطح پر تشکیل دی جائیں گی، عوامی رابطہ کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کا کام کریں گی اور کمیٹی ممبران کسی بھی خطرے کی بروقت نشاندہی اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں گے، کمیٹی شہریوں اور پولیس کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے پل کا کام کریں گی۔
بتایا گیا ہے کہ عوامی رابطہ کمیٹیاں مذہبی تقریبات، عوامی اجتماعات، یا ہنگامی حالات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں گی، عوامی رابطہ کمیٹیاں مقامی سطح پر شہری بیداری کو فروغ دیں گی، پبلک لائزان کمیٹیوں کے قیام سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوگا اور یہ کمیٹیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے میں معاون ہوں گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ سے معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر ہر تھانے کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم ہوں گی، دوسرے مرحلے میں 3 ماہ کے اندر محلے اور وارڈ کی سطح تک کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا، ہر عوامی رابطہ کمیٹی میں متعلقہ تھانیدار، مقامی معززین جیساکہ نامور بزرگ، تاجر، منتخب نمائندے اور مذہبی رہنما شامل ہوں گے، عوامی رابطہ کمیٹی میں قابلِ اعتماد نوجوانوں اور مقامی سماجی کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے گا، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او مشترکہ طور پر کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے 20 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، ہر تھانے کی حدود میں قائم عوامی رابطہ کمیٹی متعلقہ ضلعی رابطہ کمیٹی کے ماتحت کام کرے گی، اس طرح سب ڈویژنز کی ماہانہ پیشرفت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں زیر بحث آئے گی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں ہر ماہ کی پیشرفت صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی، محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ 20 اپریل تک کمیٹیوں کو فعال کرکے ممبران کی تفصیل اور مستقبل کا لائحہ عمل محکمہ داخلہ کو بھجوایا جائے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور سی سی پی او، لاہور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب تمام عوامی رابطہ کمیٹیوں کی ماہانہ کاکردگی کا جائزہ لے گا۔


مشہور خبریں۔
آئی جی اسلام آباد نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی
نومبر
اگر میں رہوں گا تو انہیں نقصان پہنچاؤں گا: بائیڈن کا اعتراف
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی
اگست
مارکیٹ میں زیادہ تر ماہرین کو بنیادی شرح سود میں تبدیلی کی توقع نہیں، سروے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کیے گئے سروے
دسمبر
ہمایوں سعید واحد اداکار ہیں جو کسی اور کی برائی نہیں کرتے، عتیقہ اوڈھو
?️ 5 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کی تعریفیں
ستمبر
امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے
اپریل
رفح میں صہیونیوں کے جرم پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی
مئی
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ روم میں جاری ایران اور
اپریل
بڈگام :سمسان گاﺅں کے لوگ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات سے دوچار
?️ 11 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بڈگام کے
جولائی