?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں آئندہ ضمنی انتخابات میں مسلسل دھاندلی کی کوششوں کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے 20 حلقوں میں پولنگ پرانی انتخابی فہرستوں کی بنیادوں پر کرائی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایک بیان میں کہا کہ ووٹوں کے اندراج سے متعلق میڈیا رپورٹس ‘بے بنیاد اور عوام کو گمراہ کرنے کے پروپیگنڈے پر مبنی’ ہیں۔
ای سی پی کے ترجمان ہارون شنواری نے نشاندہی کی کہ انتخابی فہرستیں پولنگ شیڈول کے اعلان کے بعد منجمد کر دی گئیں اور قانون کے تحت ان میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی عمل کے اختتام تک کوئی ووٹ شامل یا نکالا نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ووٹرز کی تفصیلات میں کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
ووٹرز کی رجسٹریشن سے متعلق ‘پروپیگنڈے’ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ترجمان ای سی پی نے کہا کہ کمیشن دیگر اداروں کے تعاون سے پنجاب کی 20 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔
ای سی پی کے ایک عہدیدار نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی تیز رفتار مہم پارٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس سے منسلک دکھائی دیتی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ فنڈنگ کیس میں کمیشن کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد ای سی پی اور اس کے سربراہ کے خلاف تنقید ایک نئی سطح پر چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس کا فیصلہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر میرٹ پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں بشمول اس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں آئندہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے میں مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے ووٹرز لسٹوں میں تبدیلی اور حکمران جماعتوں کی حمایت سے 17 جولائی کے انتخابات میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے سابق قانون سازوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریاستی مشینری کے استعمال کا بھی الزام لگایا ہے۔


مشہور خبریں۔
مراکش نے دیا فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت، انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم کو عہدہ سنبہالنے پر مبارکباد پیش
?️ 18 جون 2021مراکش (سچ خبریں) افریقی ملک مراکش نے فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی کا
جون
فلسطینی صحافی کے لیے اسماعیل ہنیہ کا پیغام
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی صحافی
جنوری
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے ساتھ کیا کیا؟ جسٹس اطہر من اللہ کی زبانی
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی
جون
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اویس لغاری
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
اکتوبر
7 اکتوبر کا حملہ ہمیں بہت مہنگا پڑا: نیتن یاہو
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا
نومبر
مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے ’سنجیدہ رویے‘ کی ضرورت ہے، رانا ثنااللہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا
مئی
جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ شرجیل میمن
?️ 13 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست
فلسطینیوں کے خون پر سجی افطار پارٹی
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات
اپریل