پنجاب میں سیلاب؛1 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

پنجاب

?️

سچ خبریں: صوبہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ریاست پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے اونچے علاقوں میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری

اس خبر رساں ایجنسی کے مطابق امدادی فورسز کی جانب سے انخلاء کا آپریشن 3 ہفتوں سے جاری ہے، بہاولپور اور قصور کے زیادہ تر لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ریلیف اور ریسکیو حکام نے اطلاع دی ہے کہ ریاست پنجاب میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے دریائے ستلج میں ظغیانی آئی ہے اور آس پاس کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بھی اعلان کیا کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح نارمل ہے، تاہم دریائے ستلج اس ہفتے دوبارہ اوور فلو ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

یاد رہے کہ پاکستان میں مون سون کی وجہ سے ہر سال جون سے ستمبر تک بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے،گزشتہ سال مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 1,739 افراد جان کی بازی ہار گئے، اس حادثے سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کی لاگت 30 ارب ڈالر سے زائد ہونے کا اعلان کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

یمن کب تک غزہ کی حمایت جاری رکھے گا؟

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے غزہ کی

اربعین واک کے لیے 20 ہزار سیکیورٹی فورسز موجود

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    کربلا آپریشنز کی کمان میں عراقی فوج کے محکمہ

یمنیوں کا سعودی آرامکو تیل کمپنی پر حملہ

?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں

اتحادیوں کے پی پی پر سنگین الزامات

?️ 27 جون 2022سندھ(سچ خبریں)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ملک کے ‘اعلیٰ

اردن فسادات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کردار

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں میں اندرونی مسائل اور بیرونی

حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی کون کون سے ممالک کے شہری ہیں؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ، انگلینڈ، فرانس، جرمنی اور میکسیکو نے اعلان کیا کہ

داعش کا سربراہ کیسے مارا گیا؟

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:  امریکی صدر نے  وائٹ ہاؤس میں ایک مختصر تقریر میں

پاکستان نے ایک دن میں لاکھوں کی تعداد میں کووڈ ویکسین لگائیں

?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے