?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، اپنے وسائل سے سخت ترین آفت کا سامنا کر رہا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرعظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جلال پور پیر والا میں صورتحال سنگین ہے، جلال پورپیروالا میں جہاں غفلت اور کوتاہی نظر آئی اس کو درست کرنے کی کوشش کی گئی، کل جلال پورپیروالا میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے وزیراعلی خود ملیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں دو ہیڈز پر تشویشناک سیلابی صورتحال نہیں ہے، ٹیکنیکل کمیٹی بند توڑنے کا فیصلہ کرے گی، بند توڑنے کے عمل میں کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ٹیکنیکل کمیٹی دیکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، پنجاب جو بھی کر رہا ہے اپنے وسائل سے کررہا ہے، صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 490 میڈیکل کیمپس اور 412 ویٹرنری کیمپ موجود ہیں، جہاں متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ کل ایک پرائیویٹ کشتی چلانے کا واقعہ سامنے آیا، پرائیویٹ کشتی والا سیلاب زدگان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے پیسے مانگ رہا تھا، سیلاب میں گھرے جلال پور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو ناقص انتظامات پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خانیوال میں گندم کو بروقت محفوظ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گندم خراب ہوئی، حکومت پنجاب کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو 3 دن کا وقت دیا گیا تھا، اس وقت پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
یمن کے شہر صعدہ میں غزہ کی حمایت میں زبردست عوامی مارچ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: یمنی شہریوں نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں صعدہ
مئی
امریکہ اور انگلینڈ غزہ کی قرارداد منظور نہ کرنے کے قصوروار ہیں: روس
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
پاکستانی سمیت 37 کمپنیاں امریکا کی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) میزائل اور جوہری سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث
مارچ
عالمی برادری کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی کوئی پراوہ نہیں: امیر قطر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں
مارچ
انقرہ-ابوظہبی تعلقات میں وسعت؛ یمن جنگ میں ترک ہتھیاروں کا استعمال
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات ترکی سے ہتھیار خریدنے اور انہیں یمن کے
فروری
شادی کا وقت آگیا، یشمیٰ گل
?️ 25 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) شادی کرنے یا نہ کرنے کی وجہ سے خبروں
دسمبر
عالمی برادری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھے
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک
ستمبر
وزیر اعظم کی پریانتھاکمارا کی بیوہ کو رقم عطیہ کرنے پر تاجر برادری کی تعریف
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری
جنوری