پنجاب حکومت کا گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025 کا اعلان، مریم اورنگزیب سربراہ نامزد

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا، گرانٹ ان ایڈ پالیسی کے تحت 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی، کمیٹی گرانٹ اِن ایڈ کیسز کا جائزہ لے کر کابینہ کو سفارشات دے گی۔ گرانٹ اِن ایڈ کے تسلسل یا نئے مقاصد کے لیے درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، اگر ایک ہی مقصد کے لیے رقم مختلف نوعیت میں مانگی گئی ہو تو کمیٹی کیس کابینہ کو بھیجے گی۔

گرانٹ اِن ایڈ کی بندش یا قبل از وقت خاتمے کے معاملات پر بھی کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فنڈز کی منظوری کے لیے سفارشات کابینہ کو بھجوائے گی۔ اضافی بجٹ گرانٹ یا تھروگھ سپلیمنٹری گرانٹ کیسز پر بھی سفارشات کابینہ کو جائیں گی، کمیٹی میں وزیرقانون، وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری آئی اینڈ سی بھی کمیٹی میں شامل، متعلقہ محکمے کے سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری فنانس (بجٹ) بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی کے فیصلے حتمی سفارش کے طور پر صوبائی کابینہ کو پیش ہوں گے، گرانٹ اِن ایڈ کے تمام کیسز کابینہ کی منظوری کے بغیر منظور نہیں ہوں گے۔ کمیٹی حکومت پنجاب کے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی

آزادکشمیر انتخابات: فائرنگ سے تحریک انصاف کارکن ہلاک

?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے موقع پر

میاں نواز شریف 23 فروری کو آزاد کشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے

?️ 19 فروری 2026مظفرآباد (سچ خبریں) میاں محمد نواز شریف، قائد مسلم لیگ ن، آئندہ

نیتن یاہو کا اپنی ساکھ بچانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا سہارا

?️ 26 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق جنگ بندی

دوحہ سربراہی اجلاس کے لیے فلسطینی گروپوں کا پیغام؛ اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل پر زور

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ سربراہی اجلاس میں شریک عرب اسلامی برادری کے رہنماؤں

فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر اردن کا سخت ردعمل

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عمران خان کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی، کئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

الیکٹرک وہیکل پالیسی: دو سال کے دوران 3 ہزار چارجنگ اسٹیشنز بنانے کا فیصلہ

?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی الیکٹریکل وہیکل پالیسی 2025 تا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے