پنجاب حکومت کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے  “کانٹی جنسی” پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیاہے، حکام کو ہدایت کردی ہے کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونےپائے، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شرح میں اضافہ ہواتو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت یاسمین راشد، چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔سیکریٹری صحت محمد عامر جان کا کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ لہر سےنمٹنےکےلئےکانٹی جنسی پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیا ہے، حکام کو ہدایت کردی ہے کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونےپائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل سےشہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ بناسکتےہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پابندیوں سےبچنےکےلیےاحتیاط کادامن ہاتھ سےنہیں چھوڑنا چاہیے ،کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے مؤثر ہے، شہریوں سےاپیل ہے ماسک استعمال اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کےباعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانی ہوگی، ہر شہری کو ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، شہری کورونا ویکسی نیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کی زندگیوں کےتحفظ کیلئےہرضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پاک فوج عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی: آرمی چیف

?️ 14 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ

سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے اسرائیل کو کیا ملا؟صیہونی جنرل کا اعتراف

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا ہے کہ

لبنان میں صیہونی جاسوس ڈرون برآمد

?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لبنان کے پہاڑوں پر گرنے والا ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون برآمد

اسرائیل نے غزہ جنگ میں پرانے ٹینکوں کا دوبارہ استعمال کیوں کیا؟

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے ہتھیاروں کے امور کے تجزیہ کار Odid

حکومت نے 150 افغان ٹرکوں کو سامان کی ترسیل کیلئے واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے دی

?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سامان لے جانے والے 150

امریکہ، خطے میں اسرائیلی جرائم کے پھیلاؤ کا اصلی ذمہ دار 

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:محترمہ شیریں مزاری نے غزہ اور مغربی کنارے میں تازہ صیہونی

فلسطینی قیدیوں کے فرارہونے سے تل ابیب کی نااہلی ظاہر

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:   اسرائیل کے داخلی سلامتی وزیر عمر بارلو نے عوفر جیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے