پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر

وزیر اعلی

?️

لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دی جب کہ ترجمان مقرر کیے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کے پاس صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا چارج بھی رہے گا تاہم وزارت اطلاعات و نشریات وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہی رہے گی۔
واضح رہے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ، فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر انہیں وفاق میں ذمہ داری دی جائے گی ، وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران ‏کریں گے ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جس جگہ مناسب سمجھے گی میں وہاں پر ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

دوسری طرف معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے استعفی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فردوس عاشق اعوان پارٹی کے اندر ٹکراؤ کے حق میں نہیں تھیں ، اس لیے ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کے لیے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا، ترین گروپ کو ٹف ٹائم دیا جائے اسی وجہ سے فردوس عاشق اعوان کا استعفی فوری قبول کیا گیا۔

قبل ازیں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی ذمہ داری دینے کی خوشخبری سنائی گئی تھی ، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ وفاق میں لانے کے خواہشمند ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں کردار ادا کریں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صوبے میں سیاسی کردار ادا کریں ، ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

مشہور خبریں۔

مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ مل گیا، اہم سہولت کار گرفتار

?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ

جولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی کے لئے اہم ہیں:امریکہ

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ موجودہ صورتحال میں

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا متنازعہ پوسٹ دوبارہ کیوں شیئر کیا ؟

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایلون مسک، جو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ہم ایران کے اسرائیل پر حملے کا خیرمقدم کرتے ہیں

ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: ایران کےصدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس

غزہ کے راستے پر امن کارکن؛ "محاصرہ توڑنا چاہیے”

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سویڈش موسمیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ اور 11 دیگر

یمنیوں کے سامنے صہیونیوں کی ناکامی؛ موساد کی مدد حاصل کرنے کی کوشش

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین نے یمنی مزاحمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے