پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️

لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کورونا وائرس کی صورتحال  کو تشویشناک کہتے ہوئے  اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت سیاحتی مقامات کو عید پر مکمل بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید کی تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ 8 سے 16 مئی تک مری اورصوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران گھرمیں رہیں ، مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستے 16 مئی تک بند رہیں گے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مری یا دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کی خلاف وزری کرنے والوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے فیصلے پر عمل کریں ۔

واضح رہے عید کی تعطیلات پر مختلف علاقوں اور مقامات سے سیاح مری اور ملحقہ تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں فیملی کے ساتھ  مگر اس سال کورونا وباء کی وجہ سے ایس سی او سی اور صوبائی حکومتوں نے سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر گندم برآمد

?️ 7 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک

شوبز انڈسٹری میں عورت مخالف سوچ گہرائی تک رچی بسی ہے، رمشا خان

?️ 15 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز

 اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے:اردنی وزیرِ خارجہ

?️ 21 اگست 2025 اسرائیل کا مقصد خطے میں جنگ کو طول دینا ہے:اردنی وزیرِ خارجہ

ایران نے امریکی F-16 لڑاکا طیاروں کے اڈے کو نشانہ بنایا

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: فوجی تجزیہ کار نے ایران کی مسلح افواج کی جانب سے

امریکہ نے پھر نیتن یاہو کو آنکھ دکھائی

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام

ٹرمپ کا لبنانی عوام سے وعدہ

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنانی عوام

برطانیا، فرانس اور جرمن کا بیان غزہ میں جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: انگلستان، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں نے غزہ میں صیہونی

خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا

?️ 18 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل اور امریکا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے