?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے ہوئے گوداموں کے قواعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے گوداموں کے نئے قواعد پر غور کیا گیا۔ ذخیرے کی مقدار کا لازمی تعین کیا جائے، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں ذخیرہ اندوزی پر گوداموں کے قواعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے گوداموں کے نئے قواعد پر غور کیا گیا۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نئے قواعد میں اشیا کے ذخیرے کی مقدار کا لازمی تعین کیا جائے، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔صوبائی کابینہ کمیٹی نے نئے قواعد میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مائننگ بورڈ کی تشکیل کی منظور بھی دے دی گئی۔علاوہ ازیں محکمہ ماحولیات کے کنسلٹنٹس کی رجسٹریشن کے قواعد میں ترمیم اور پنجاب کرسچن میرج رولز 2021 کی توثیق کی بھی منظوری دے دی گئی۔
مشہور خبریں۔
بڑے پیمانے پر روسی میزائل اور ڈرون حملہ راستے میں ہیں: امریکی حکام
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے حالیہ
جون
چیف جسٹس کے خلاف قتل کے فتوے؛حکومت کا ردعمل
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ چیف
جولائی
یوکرین کی شکست میں کون سے ممالک شریک ہیں؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: روس کے خلاف یوکرین کی شکست کا تاریخی عمل اجتماعی
جنوری
سعودی عرب کی پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی میزبانی کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے امریکہ اور روس کے صدروں کے درمیان
فروری
واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب
ستمبر
مجھے نہیں لگتا کہ پیوٹن جوہری ہتھیار استعمال کرے: بائیڈن
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اے بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر
فروری
مودی بھارت میں غیرمقبول ہوچکا، مستعفی ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا
مئی
سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ
فروری