?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری و دیگر شریک ہوئے۔ مریم نواز نے بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دی جس سے ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ممکن ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 2 کیلئے روڈا سے زمین کی خریداری کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری دے دی، گرانٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کیس کو کابینہ کے سامنے رکھا۔
اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی اوورہالنگ، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی واقع پنجاب سینئر سٹیزن ویلفیئر بل کی بھِی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ سموگ کے پیش نظر لاہور میں گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
بشار الاسد کے یو اے ای کے دورے پر امریکی ردعمل
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بشار الاسد کے یو اے
مارچ
افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج
اگست
وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قبضہ
نومبر
کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز
?️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی
نومبر
کرم: درجنوں اموات کے بعد حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ
?️ 24 نومبر 2024 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی روز
نومبر
غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکہ کا نیتن یاہو کے ساتھ عزم
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Yedioth Aharonot کے مطابق غزہ کی پٹی کے
اگست
ہمیں ایران کے ایٹمی ایجنسی جائزے پر بھروسہ ہے: واشنگٹن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی
جون
آزادی کے نام پر عیاشی کا اڈہ بنتا جارہا سعودی عرب
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جازان ونٹر کے نام سے ایک پروگرام ہوا
جنوری