?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنے مسافروں کی سہولت اور آسانی کےلیے ایک اور بہترین قدم اٹھالیا پنجاب کے شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کرنے کےلیے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کےلیے نئی میٹرو بسیں خرید لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے میٹرو بس سروس سے پرانی بسوں کی چھٹی کردی جائے گی جب کہ 64 نئی میٹرو بسیں کل فلیٹ میں باقاعدہ شامل کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نئی میٹرو بسوں کا افتتاح کریں گے جس کے بعد نئی میٹرو بسیں روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔پنجاب حکومت نے نئی ماحول دوست بس چین سے خریدی ہیں، جو آرام دہ سیٹوں، موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام سے لیس ہیں۔
دوسری طرف سندھ میں گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں پہنچنے کے بعدسندھ حکومت نے بھی بسیں لانےکا اعلان کر دیا۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار کا کہنا ہے کہ جنوری تک 50 بسیں لارہے ہیں۔سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی سےمتعلق اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر کیا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ نےکئی باربسیں لانے کے وعدےکئے بتایاجائے اورنج لائن کب بنےگی؟ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی 40بسیں آچکی ہیں،وزیراعظم عمران خان کاشکریہ! وزیرپارلیمانی امور نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والےکوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کا خود کا ہو یہ دوسروں کے منصوبوں پرپلیٹ لگاکرخوش ہو رہے ہیں پھربولتےہیں پچھلی تمام حکومتیں کرپٹ تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ ملک کامہنگاترین منصوبہ ہے، 80بسیں نہیں صرف 40آئی ہیں جھوٹ بولنےمیں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے یہ جھوٹ بولتےہیں اورکہتےہیں کہ ہم نےبڑا تیر مارا۔ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری میں ہم50بسیں لارہےہیں۔جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔
مشہور خبریں۔
او آئی سی کانفرنس سے دو دن پہلے تک عمران خان پوری اسلامی دنیا کا ایک لیڈر اور آواز بن کر ابھرا:سینئر صحافی رانا عظیم
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ حکومت
مارچ
اسرائیل میں مہنگائی عروج پر
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: یہ وہ بیانیہ ہے جسے عبرانی زبان کا میڈیا غزہ
دسمبر
فرحہ فلم کا اثر؛مغربی ضمیر بھی بیدار
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:فرحہ ایک ایسی فلم ہے جس نے 1948 میں صیہونی حکومت
دسمبر
ایرانی انتخاباتی مناظروں کی میڈیا پر گہماگہمی
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:المیادین نیوز چینل نے تہران اسٹوڈیو سے ایرانی انتخاباتی خبروں کی
جون
کیا اسرائیل کے لیے NPT نہیں ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے
اکتوبر
عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
جون
اپنے خلاف تلخ گفتگو اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، مولانا فضل الرحمان
?️ 15 جولائی 2025چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
جولائی
صیہونیوں کا حماس کے لیے کینہ کا ایک اور ثبوت
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ کہتے ہوئے حماس کا ڈیجیٹل کرنسی
جولائی